بلوچستان 69برسوں سے حکمرانوں کی عدم توجہی کا شکارہے ، رہنما رہنما جمہوری وطن پارٹی رئوف خان ساسولی
سرداروں نے غریب بلوچ کوہمیشہ حالت جنگ میں رکھا ،سردارتوظالم ہوتے ہیں مگرریاست نے بھی مظلوم بلوچوں پرشفقت کا ہاتھ نہیں رکھا ، صحافیوں سے گفتگو
اتوار 24 ستمبر 2017 21:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں تعلیم کی بہتری کے لیے کیڈٹ کالجز کے ذریعہ جوکوشش شروع ہوئی ہے اس کے ثمرات پندرہ بیس سال بعد ملیں گے مگردیرآید درست آید تعلیمی صورتحال بہترکرنے کے لیے اچھا قدم اٹھایا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ بلوچستان پاں سے سرتک کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے کرپشن میں تجربہ رکھنے والے افسران کو ترجیحی بنیادوں پر پوسٹنگ دی جاتی ہے ،وزیرہوں مشیرہوں یا بیوروکریسی بلوچستان میں کرپشن میں سب بھائی وال ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں کرپشن اوربدامنی کے خاتمہ تک صورتحال میں بہتری کی امید کم ہے کرپشن کی پردہ داری کرنے والے افسران وزیروں کے منظورنظرہیں۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں بدقسمتی سے ملا نے یعنی دینی جماعتوں نے بھی کوئی تعمیری کردارادا نہیں کیا ۔ انیس سواٹھاسی سے دوہزارتیرہ تک سرداراوراسمگلراقتداری شراکت داررہے ، عوامی بھلائی سردارکی فطرت میں نہیں مگراقتدارکا حصہ رہنے والے ملا نے بھی عوامی بھلائی کے لیے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اے کلاس جاگیرداروں نون لیگ قرضہ لینے والے صنعتکاروں اورتحریک انصاف شاہوکاروں کی تنظیم ہے ۔ عام پڑے لکھے باشعورنوجوان اورترقی پسند سوچ رکھنے والے والے کے لیے اب سیاست میں جانا مشکل بنادیا گیا ہے سیاست اب پیسے کا کھیل تماشہ ہے آمدنی چاہے منشیات کے دھندے کی کیوں نہ ہو۔ روف خان ساسولی نے کہاکہ غریب بلوچ سرداروں کی وجہ سے ہمیشہ حالت جنگ میں چلاآرہا ہے ،ریاست نے بھی کبھی بلوچ کی حالت پرترس نہیں کھایا اورنہ ان پرکبھی شفقت کا ہاتھ رکھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ راتوں رات دولت مند بننے والے وزیرں اورمشیروں سے کوئی پوچھنے والا نہیں ان کے پاس نوٹوں کے درخت کہاں سے آئے ۔ نیب کو رئیسانی کے گملوں میں پڑے نوٹ نظرآگئے مگر جوکنٹینر اورٹرالرمیں پیسے لاد کر اربوں روپے بلوچستان سے باہرلے گئے وہ نظرنہیں آئے ۔ انہوں نے سی پیک کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ سی پیک میں مقامی بے کس اورغریب بلوچ کو ملازمت کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے روڈ میپ بنایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ بلوچ سی پیک منصوبوں کا حصہ بنکرروزگارحاصل کریں ۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں تبدیلی کے لیے اب بھی ضرورت ہے کہ چاروں صوبوں کے وکلا ،مزدور ، مڈل کلاس طبقہ ،سول سوسائٹی اوران کے نمائندے ایک طبقاتی ڈیموکریٹک جماعت بنائیں ملک میں اس وقت کوئی سیاسی جماعت نہیں صرف اقتداری کلب ہیں ۔ کامریڈ کچھ زرداری ،کچھ نوازشریف کی گود میں اورکچھ کواین جی اوز نے گود لے لیا ہے ۔ این جی اوز سے بھاری معاوضہ وصول کرنے والے کامریڈ بھی اپنی شناخت گنوا بیٹھے ہیں سرمایہ دار، جاگیرداروں سے کامریڈ تک سب کا واویلا آئے آئے پیسہ آئے بن گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ غریب مڈل کلاس ، کسان ،وکلا اورمزدور ملکر ملک میں تبدیلی لاسکتے ہیں سیاست میں پیسے کی ریل پیل نے سیاست سے علم وادب ، شرافت اوراصول پسندی کا خاتمہ کردیا ہے ۔ ملک میں غریب کی حالت بہت بری ہے سول سوسائٹی ، ادیب ، دانشوربھی کوئی کردارانہیں کررہے ۔ ادیب اوردانشوروں نے یا تو خود کشی کرلی ہے یہ وقت سے دوستی کرلی اسطرح انہوں نے اپنا کردارخود ختم کردیا ہے اورعوام کواب کوئی گائیڈ کرنے والا نہیں ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
راجہ پرویزاشرف کا آئی ایم ایف پیکیج کی ممکنہ شرائط پر اظہار تشویش
-
ذرائع ابلاغ ریاست کا چوتھا ستون ہے ، ملک کے دشمن تشخص کو اجاگر کرنے میں ذرائع ابلاغ کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے ،سپیکر و ڈپٹی سپیکر
-
وزیراعظم کا شاہراہ قراقرم پر چلاس کے قریب بس حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار
-
وزیراعظم کا گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی کی رپورٹ پر عدم اطمینان ، اظہار برہمی
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے چچا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ کی خضدار بم دھماکے کی شدید مذمت
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی خضدار میں دھماکے کی مذمت
-
ایرانی تیل کی سمگلنگ میں کئی موجودہ اور سابق وزراء اور سیاستدانوں کے ملوث ہونے کا انکشاف
-
رفح میں اسرائیلی کارروائی سے وسیع پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ، اوچا
-
سائبر کرائم کو ایف آئی اے سے الگ کرکے این سی سی آئی اے کے نام سے نئی ایجنسی بنادی گئی
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 25 فیصد سے نیچے آ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.