محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات کی باقاعدگی سے مانٹیرنگ کی جائے ،سماج دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھی
جائے‘شہبازشریف اشتعال انگیز تقاریرسخت کارروائی کی جائے ، وال چاکنگ پر پابندی کے قانون کی خلاف ورزی برداشت نہیںکی جائیگی‘وزیراعلیٰ پنجاب
پیر 25 ستمبر 2017 18:32
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے اورعوام کے جان ومال کے تحفظ کی ذمہ داری حکومت اورسکیورٹی اداروں کواحسن انداز سے نبھانا ہے ۔
انہوںنے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی اوربھائی چارے کے جذبات کا فروغ قیام امن کیلئے انتہائی ضروری ہے اوراس مقصد کیلئے امن کمیٹیوں کے اراکین متحرک کرداراداکریں۔ علمائے کرام اورمشائخ عظام بھی محرم الحرام کے دوران رواداری اورتحمل و برداشت کے جذبات کو فروغ دینے کیلئے اپناموثر کردارادا کریں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ امن عامہ کے قیام سے بڑھ کر کوئی اورترجیح ہونہیں سکتی اورموجودہ حالات کا تقاضاہے کہ محرم الحرام کے دوران عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے پہلے سے بڑھ کر سکیورٹی انتظامات کیے جائیںاوراس سلسلے میںتساہل یا غفلت کی کوئی گنجائش نہیں۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ قابل اعتراض مواد کی اشاعت و تقسیم کرنیوالوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے اورضابطہ اخلاق کی پابندی پرسختی سے عملدرآمد کرایا جائے ۔انہوںنے کہا کہ قابل اعتراض مواد کی اشاعت و تقسیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگااور خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے،اسی طرح اشتعال انگیز تقاریر کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور وال چاکنگ پر پابندی کے قانون کی خلاف ورزی برداشت نہیںکی جائے گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ امن کے دشمنوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے سکیورٹی ادارے جانفشانی سے کام کریں اورپر امن فضاء کے قیام کیلئے تمام تر توانائیاں اورصلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.