بلوچستان کے لوگ پیار و محبت کرنیوالے ہیں اور وہ کچھ نہیں مانگتے صرف عزت و احترام چاہتے ہیں،
احسن محبوب نے بحیثیت آئی جی بلوچستان میں اپنی تعیناتی کے دوران عوام کو عزت و احترام دیا وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی آئی جی پولیس کے اعزاز میں دی گئی الوداعی ظہرانے سے خطاب
پیر 25 ستمبر 2017 22:41
(جاری ہے)
اس موقع پر صوبائی وزراء واراکین اسمبلی، سینیٹر آغا شاہ زیب درانی، اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع، صوبائی سیکرٹریز اور دیگر سول و عسکری حکام بھی موجود تھے، وزیراعلیٰ نے آئی جی پولیس احسن محبوب کی صوبے کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صوبے میں امن و امان کی بحالی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے نمایاں خدمات سرانجام دیں، جنہیں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، بلوچستان کے عوام اور حکومت ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے، انہوں نے کہا کہ اگر افسران خود کو حاکم کے بجائے عوام کا خادم سمجھیں تو ناصرف بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں بلکہ عوام سے عزت و احترام بھی حاصل کر سکتے ہیں، وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ پولیس سمیت تمام اداروں سے سیاسی دباؤ کا خاتمہ کیا جائے تاکہ یہ ادارے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں ، آئی جی احسن محبوب کی سربراہی میں محکمہ پولیس کی کارکردگی میں بہتری کی اہم وجہ محکمہ سے سیاسی و ہر قسم کے دباؤ کا خاتمہ ہے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ آئی جی پولیس احسن محبوب نے کبھی بھی اپنے اختیارات سے تجاوز نہیں کیا اور صوبائی حکومت کے ساتھ مثالی تعاون کیا ، ان کے اور آئی جی پولیس کے درمیان ہمیشہ اعتماد کا رشتہ برقرار رہا، وزیراعلیٰ نے آئی جی احسن محبوب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے ساتھ ان کا قائم ہونے والا رشتہ اور تعلق ہمیشہ برقرار رہے گا، اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے آئی جی پولیس احسن محبوب نے کہا کہ انہوں نے چھ سال بلوچستان میں اپنی خدمات سرانجام دی اور اس دوران انہیں صوبے کے لوگوں سے بہت پیار اور محبت ملی جو انہیں ہمیشہ یاد رہے گی، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے ان سے ہمیشہ بھائیوں جیسا سلوک کیا اور ان کی رہنمائی کی جبکہ صوبائی کابینہ اور اراکین اسمبلی نے بھی انہیں ہمیشہ عزت و احترام دیا، جس سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا جو کسی بھی پولیس آفیسر کے لیے بہت ضروری ہے، تقریب کے اختتام پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے آئی جی پولیس احسن محبوب کو بلوچی روایتی ٹوپی ،قالین ، یادگاری شیلڈ اور قلم کا تحفہ دیا۔
بعدازاں وزیراعلیٰ کی جانب سے آئی جی پولیس احسن محبوب کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے بری خبر،بجلی کی قیمت میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا
-
پوری دنیا میں قیمتی زیورات چرانے والا چور نیویارک میں فلمی اندازمیں گرفتار
-
شیر افضل مروت آؤٹ، پی ٹی آئی کا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے نئے نام کا باقاعدہ اعلان
-
تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، پاکستانی قوم عزم و حوصلہ سے کسی بھی چیلنج پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شعبہ تعلیم سے متعلق قومی کانفرنس سے خطاب، تعلیمی ایمرجنسی ..
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا نان ڈویلپ سکیٹرز کو فوری ڈویلپ کرنے اور اسلام آباد کی اراضی کو ڈیجیٹلائز کرنے کی ہدایات
-
9 مئی کو پی ٹی آئی کو کچلنے کی کوشش کی گئی، سب پہلے سے طے شدہ تھا، بانی پی ٹی آئی
-
شیرافضل مروت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرسکے
-
توشہ خانہ کیس،عمران خان، بشریٰ بی بی کی نیب طلبی کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
پاکستان کی بڑی کامیابی،آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں داخل
-
وزیراعظم کا ایرانی صدر کے حالیہ دورے میں طے معاہدوں پر بلا تاخیر عمل درآمد کا حکم
-
ملین پاؤنڈ ریفرنس، عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید ایک گواہ کا بیان قلمبند، ایک پر جرح مکمل
-
حکومت اور ایجنسی کیخلاف مداخلت کے الزامات کا جواب اٹارنی جنرل کے ذریعے جمع کرانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.