ترقیاتی منصوبوں میں حائل رکاوٹیں فوری طور پر دور کی جائیں، کمشنر مردان
بے نظیر چلڈرن ہسپتال،باچا خان میڈیکل،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ،رنگ روڈز ،بائیزی ایرگیشن سکیم جوڈیشل کمپلیکس اور فلائی اوورز پرکام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کر دی
منگل 26 ستمبر 2017 19:10
(جاری ہے)
انہوںنے مردان کے مختلف منصوبوں بے نظیر چلڈرن ہسپتال،باچا خان میڈیکل،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ،رنگ روڈز ،بائیزی ایرگیشن سکیم جوڈیشل کمپلیکس اور فلائی اوورز پرکام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ تعمیراتی منصوبوں میں اعلیٰ معیار کے میٹریل کے استعمال کو یقینی بنایا جائے اور منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں تاکہ عوام کو فائدہ پہنچ سکے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے مختلف منصوبوں کے لئے فنڈز مہیا کئے ہیں لیکن پھر بھی مقررہ وقت میں منصوبے پایہ تکمیل تک نہیں پہنچتے جس کے باعث عوامی مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔کمشنر نے ضلع صوابی میںگجوخان میڈیکل کالج اورتحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ٹوپی پر بھی کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ مقررہ وقت میں منصوبے مکمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔دریں اثناء کمشنرنے محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ عوام کو سہولیات انکے گھر وںکی دہلیز پر پہنچانے کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں ۔ انہوں نے بعض محکموں کی ناقص کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ اپنی کارکردگی بہتربنائیں ورنہ انکے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائیگی اور غفلت کے مرتکب افسران کے تبادلے بھی کئے جائیںگے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.