ایشین انڈور گیمز میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑی ہمارا فخر ہیں‘ ڈی جی سپورٹس پنجاب
ہمارے دروازے ہر گیم کے کھلاڑی کیلئے کھلے ہیں،ذوالفقاراحمد گھمن، میڈلز جیتنے والے قوم کے ہیرو ہیں‘ رکن قومی اسمبلی شازہ فاطمہ خواجہ
منگل 26 ستمبر 2017 21:10
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز سپورٹس بورڈ پنجاب میں پانچویں ایشیئن انڈورمارشل آرٹس گیمز میں 7 میڈلز جیتنے والے جوجٹسو کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی قیصر سندھو، پاکستان جوجٹسو فیڈریشن کے صدر خلیل احمد خان، جنرل سیکرٹری وقار الیاس خان، ڈائریکٹر سپورٹس محمد انیس شیخ اور ندیم بھٹی بھی موجود تھے، تقریب میں میڈلز جیتنے والے جوجٹسو کے کھلاڑیوں کوحوصلہ افزائی کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے نقد انعامات دیئے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کہا کہ جوجٹسو کے کھلاڑیوں کی ماضی میں بھی بہترین کارکردگی رہی ہے، اب پانچویں ایشیئن انڈورمارشل آرٹس گیمز میں میڈلز جیت کر قوم کو تحفہ دیا ہے، جوجٹسو کے پاکستانی دستہ میں 13کھلاڑیوں نے شرکت کی جن میں سے 7نے میڈلز جیتے، یہ نوجوانوں کی بہترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ہر طرح کا تعاون اور سہولتیں فراہم کر رہا ہے ، ہمارے دروازے ہر گیم کے کھلاڑی کیلئے کھلے ہیں، جوجٹسو کے کھلاڑیوں نے جو کارنامہ سرانجام دیا ہے پوری قوم کو اس پر فخر ہے۔رکن قومی اسمبلی شازہ فاطمہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹیم نے ایشیئن انڈور گیمز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کیلئے میڈلز جیتے ہیں، ان کی فتح سے پاکستان کا نام دنیا میں روشن ہوا ہے، مجھے اس بات کی زیادہ خوشی ہے کہ میڈلز جیتنے والوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں، خواتین کو سپورٹس کی جانب زیادہ سے زیادہ آنا چاہئے، انہوں نے کہا کہ وزیراعلی ٰ پنجاب شہباز شریف کے ویژن کے مطابق سپورٹس پالیسی پر کام ہورہا ہے جس کے خاطر خواہ نتائج سامنے آئیں گے۔ پاکستان جوجٹسو فیڈریشن کے صدر خلیل احمد خان نے ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن اور رکن قومی اسمبلی شازہ فاطمہ خواجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی کے لئے سب سے بڑا ایوارڈ اس کی کارکردگی کو سراہا جانا ہوتا ہے، انشاء اللہ ہمارے کھلاڑی مستقبل میں بھی ملک کیلئے فتوحات کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.