عوامی توقعات پر پورا اترنے کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی، بلدیاتی اداروں کو مستحکم وبا اختیار بنانا اولین ترجیحات میں شامل ہے ،اسی لئے یونین کونسل کا کردار عوام کے حق وتوقعات کیلئے نہایت اہمیت کا حامل ہے
صوبائی وزیربلدیات سردار مصطفی خان ترین کا مختلف علاقوں آئیے وفودسے ملاقات میں گفتگو
جمعہ 29 ستمبر 2017 21:31
(جاری ہے)
لیکن بد قسمتی سے پچھلی حکومت نے ایکٹ بناتے ہوئے ان اداروں کے اختیارات کو انتہائی محدود رکھا ہے ۔
اور اب ہماری کوششوں سے ان اداروں کے ترقیاتی بجٹ کو ایک فیصدسے بڑھاکر آٹھ فیصد تک کردیاگیا ہے۔صوبائی وزیر نے اپنے ضلع میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا پشین شہر اور شہر سے منسلک آبادی کے لئے توسیع کے لئے بڑے پیمانے پر کام مکمل ہو چکا ہے ۔اور مزید بھی آمد ورفت کو آسان تر بنانا ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود تعلیم اور صحت سمیت ہر شعبہ زندگی میں عوام کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات جاری ہیں ۔ ترقیاتی اسکیموں میں کوئی غفلت اور لاپرواہی کرنے پر کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ ضلع پشین کے تمام علاقوں پشین تا بند خوشدل خان ،ڈب،منزکی ،علیزئی ،کربلا،ملیزئی،بوستان ،لمڑان ،ہکلزئی،بٹے زئی،سمیت پشین تا یارو ڈبل وے کی تعمیر سے عوام کا معیار زندگی بہتر ہوگا۔2013کے الیکشن کے بعد کی انقلابی ترقی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت تعلیم اور صحت کے شعبے میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ کھیلوں پر بھی توجہ مرکوزرکھے ہوئے ہے۔بے روز گاری اور منشیات جیسے ناسور سے چھٹکارا پانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے نوجوانوں کو روزگار کے فراہمی کی پالیسیاں عوام دوست ہیں۔ سردار مصطفی خان ترین نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوںکے اعزازیہ کیلئے سفارشات کی گئی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.