ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں دو افرادجاںبحق ، ایک شخص زخمی

ہفتہ 30 ستمبر 2017 21:35

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2017ء) ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں دو افرادجاںبحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق شورکوٹ روڈ پر اڈہ حویلی بہادر شاہ کے قریب دو تیز رفتار کاروں کے درمیان تصادم ہو گیا۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجہ میں ضلع ملتان سے تعلق رکھنے والا بائیس سالہ محمد بلال موقع پر جان بحق ہو گیا جبکہ ایک نامعلوم شخص زخمی ہو گیا۔ ریسکیو 1122نے نعش اور زخمی شخص کو ڈی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کیا۔ ٹریفک کا دوسرا حادثہ پتن روڈ پر جیون چوک کے قریب پیش آیا۔ جہاں ایک تیز رفتار مسافر ویگن نے رکشہ کو ٹکر ماردی۔ جس سے رکشہ میں سوار خادم نامی شخص جا ں بحق ہو گیا ریسکیو 1122نے نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال شورکوٹ منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :