پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی نے سیکٹر آئی 12میں کثیر المنزلہ اپارٹمنٹس کی تعمیر کیلئے ٹینڈرز طلب کر لئے

اتوار 1 اکتوبر 2017 19:40

اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2017ء) پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی (پی ایچ ای) نے سیکٹر آئی 12میں کثیر المنزلہ اپارٹمنٹس کی تعمیر کیلئے بولی دہندگان سے ٹینڈرز طلب کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

پی ایچ اے کے حکام نے ’’ اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ اہلیت کی حامل ان فرموں سے سربمہر بولیاں طلب کی گئی ہیں جن کے پاس پاکستان انجینئرنگ کونسل کے متعلقہ شعبہ کے لائسنس ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں بولی کے خواہشمند شہید ملت سیکرٹریٹ میں ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایچ اے کے دفتر سے دیگر معلومات اور درکار دستاویزات حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :