سکھر رینج پولیس نے دوران محرم الحرام بالخصوص یوم عاشور کے موقع پر سیکورٹی پلان کے مطابق عملدرامد کیا

اتوار 1 اکتوبر 2017 19:51

سکھر۔یکم اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2017ء) سکھر رینج پولیس کیجانب سے دوران محرم الحرام بالخصوص یوم عاشور کے موقع پرامن و امان اور بھرپورحفاظتی اقدامات کیلئے سیکورٹی پلان کیمطابق عملدرامد کیا گیا۔ میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ ، ڈی آئی جی سکھر فیروز شاہ اور ایس ایس پی سکھر امجد شیخ نے کنٹرول روم کا دورہ کیا، کنٹرول روم سے افسران نے خود جلوس کی مانیٹرنگ کی ۔

جلوس و مجالس کے مقامات پر مختلف داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ لگا کر لوگوں کو گزارا گیا۔ عزاداروںکے ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں کی جانب جانے والے راستوں کو خاردار تاروں اور دیگر رکاوٹوں کے ذریعے بند کر کے لوگوں کو سخت چیکنگ کے بعد گزارا گیا اور دن بھر کڑی نگرانی کی جاتی رہی، کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے محفوظ رہنے اور امن و امان کے قیام کے پیش نظر جلوس کے راستوں پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔

(جاری ہے)

سکھر رینج شامل اضلاع سکھر، خیرپور ، گھوٹکی میں مجموعی طور پر دس ہزار سے زائد پولیس اہلکار رینجرز کی12ہزار اہلکار بمعہ وہیکل کو تعینات کیے گئے تھے جبکہ آرمی کی 5 کمپنیاں الرٹ رہیں ، ضلع سکھر میں مجموعی طورپر3197پولیس اہلکار 400 رینجرز اہلکار معہ وہیکل اور آرمی کی 3 کمپنیاں ،ضلع خیرپور میں 4144پولیس اہلکار600 رینجرز جوان اورآرمی کی 2کمپنیاں جبکہ ضلع گھوٹکی میں پولیس کے 2683 اہلکار اور رینجرز کے 200 جوانوں تعینات کیے گئے تھے ۔

سکھر ریجن میں عزاداری کے 5 جلوسوںکو انتہائی حساس ، 50کو حساس ، ضلع خیرپور میں عزاداری کے 32 جلوسوںکو انتہائی حساس 242کو حساس جبکہ ضلع گھوٹکی میں 11کو حسا س اور72کو نارمل قرار دیا گیا تھا ، سکھر ریجن پولیس کیجانب سے سیکورٹی پلان کے مطابق سخت حفاظتی اقدامات اٹھائے گئے ۔

متعلقہ عنوان :