دُنیا بھر میں ایچ آئی وی ایڈز سے ہونے والی اموات میں کمی اور مریضوں کی مشکلات اور مصائب میں کمی آئی ہے ،نئے مریضوں کی تعداد میں کمی کے لیے لائف سیونگ ایچ آئی وی علاج بڑا اہم اورضروری ہے ، ایچ آئی وی میں مبتلا مریضوں کے معیارزندگی میں بہتری لانا اور ماں سے بچوں میں ایچ آئی وی کی منتقلی کا خاتمہ بھی بیماری پر قابو پانے کے لیے ضروری ہے
وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن کے جوائنٹ سیکرٹری کاتقریب سے خطاب
منگل 3 اکتوبر 2017 20:31
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وزارت قومی صحت یو این ایڈز جیسے ترقیاتی شراکت داروں کے تعاون عالمی ادارہ صحت اور پی ایل ایچ آئی وی کمیونٹی کی سرگرم شرکت سے ایچ آئی ایڈز پر قابو پانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہی ہے اور پاکستان عالمی اہداف برائے پائیدار ترقی کے عین مطابق 2030ء تک ایچ آئی وی ایڈز پر قابو پانے کے لیے پرعزم ہے۔
اس موقع پر نیشنل پروگرام منیجر ڈاکٹر بصیر خان اچکزئی نے کہا کہ این اے سی پی ایچ آئی وی / ایڈز گلوبل فنڈ سے فنڈ لینے والا بڑا ادارہ ہے جوکہ صوبائی ایڈز کنٹرول پروگرامز سے مل کر کام کررہا ہے اور ملک بھر میں ایچ آئی وی اور ایڈز سے متاثرہ مریضوں کو طبی نگہداشت اور علاج معالجہ کی فراہمی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ این اے سی پی پاکستان میں ایچ آئی وی ایڈز کے پھیلائو کی روک تھام کی یو این اداروں اور کئی جہتی اور دوطرفہ شراکت داروں کے ساتھ اشتراک کار اور رابطہ کاری کرتا ہے اور اس بیماری پر قابو پانے کی بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں۔ رپورٹ کے اجراء کی تقریب سے پاکستان میں یو این ایڈز کے کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر محمدائونے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ کی کوششوں اور اعداد وشمار کے بارے میں بتایا۔ تقریب سے یو این کے ریذیڈنٹ کو آرڈینیٹر نینل بوہنے نے بھی خطاب کیا۔رپورٹ میں پاکستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد اور ایچ آئی وی میں مبتلا مختلف کٹیگریزکے مریضوں بارے اعداد وشمار دیئے گئے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.