نیب نے شریف فیملی کے پاناما میں نامزد ممبران کی گرفتاری کیلئے کاروائی تیزکردی

نیب کا حسن،حسین نواز،کیپٹن (ر)صفدرکووطن واپسی پرگرفتارکرنے کافیصلہ،ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری انٹرپول کوبھی بھیجے جائیں گے۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 4 اکتوبر 2017 15:49

نیب نے شریف فیملی کے پاناما میں نامزد ممبران کی گرفتاری کیلئے کاروائی ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04 اکتوبر2017ء ) : نیب نے شریف فیملی کے ممبران کی گرفتاری کیلئے کاروائی تیزکردی ہے،نیب نے عدالت کے حکم پرتین ملزمان کووطن واپسی پرگرفتارکرنے کافیصلہ کرلیاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیب حکام نے شریف فیملی کے تین ممبران کوسپریم کورٹ میں پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں احتساب عدالت میں دائر ریفرنسز کے نتیجہ میں فوری گرفتارکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے نیب کو حکم دیا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادوں کو عدالت میں پیش نہ ہونے پرفوری گرفتارکیاجائے۔جس کے باعث نیب نے حسن ،حسین نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کیلئے کاروائی شروع کردی ہے۔عدالت نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرکاری ایجنسیوں سے مدد لینے کی اجازت بھی دے دی ہے۔نیب حکام کاکہناہے کہ ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری انٹرپول کوبھی بھیجے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :