سندھ رینجر نے ایم کیو ایم (لندن) کے 3ٹارگٹ کلر ز گرفتار کر لیے

بدھ 4 اکتوبر 2017 23:50

سندھ رینجر نے ایم کیو ایم (لندن) کے 3ٹارگٹ کلر ز گرفتار کر لیے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 اکتوبر2017ء) سندھ رینجر نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیا د پر شاہ فیصل کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین یونین کونسل نمبر 13راشد عرف ماموں کے قتل میں ملوث 3ٹارگٹ کلر ز کو گرفتار کر لیا جن کا تعلق ایم کیوایم (لندن) سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق 30جولائی 2017 کی رات راشد عرف ماموں کو اس وقت فائرنگ کر کے قتل کیا گیا جب وہ شاہ فیصل ٹاؤن میں گھر کے قریب کیرم بورڈ کھیل رہے تھے۔

وقوعے کے بعد سندھ رینجرزنے اسپیشل ٹیم تشکیل دی جس نے شواہد کو مد نظر رکھتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیااور کامیابی کے ساتھ اس واردات میں ملوث 3ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میںآصف رئیس ،شاہد عزیر ،محمد دانش خان شامل ہیں ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا کہ راشد عرف ماموں کے قتل کا حکم جون 2017 ء کو ایم کیو ایم لندن رابطہ کمیٹی کی ممبر کہکشاں جو امریکہ میں مقیم ہے نے بذریعہ واٹس ایپ دیا۔

(جاری ہے)

اس واردات میں دو مسلح موٹر سائیکل سواروں نے حصہ لیا تھا اور بیک اپ میں ان کے دیگر ساتھی بھی موجود تھے۔مذکورہ کارروائی کے بعد ایم کیوایم لندن رابطہ کمیٹی ممبر کہکشاں نی3 لاکھ روپے کی انعامی رقم ملزمان کو دو اقساط میں بھیجوائی۔ جس میں ملزم آصف رئیس نے ڈیڑھ لاکھ روپے بذریعہ حوالہ ہنڈی وصول کئے اور ایک لاکھ پچاس ہزار تین سو ستاسی روپے اپنے دوست چاند کی بیوی ہما چاند کے شناختی کارڈ نمبرپر منگوائے جو ملزم آصف رئیس ،چاند اور ہما چاند نے ویسٹرن یونین آفس نارتھ کراچی سے وصول کیے گئے ملزمان نے اس سے پہلے بھی ایم کیوایم (لندن) کی قیادت کے حکم پر ٹارگٹ کلنگ، بھتہ وصولی اور کراچی کے مختلف علاقوں میں نفرت انگیز وال چاکنگ کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی بر آمد کیا گیا۔مزید قانونی کارروائی کے لیے ملزمان کو پولیس کے حوالے کر دیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :