پاکستان اپنی یونیورسٹیوں میں یمن کے طلباء کو ترجیحی بنیادوں پر اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرے گا
ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز کی یمن کے سفیر مطہّر الاشعبی سے گفتگو
جمعرات 5 اکتوبر 2017 13:03
(جاری ہے)
ملاقات میں پاکستان اور یمن کی جانب سے تعلیم اور ثقافت کے حوالے سے زیر غور منصوبوں کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا ۔
انہوںنے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلیم، سماجی شعبے اور ثقافت کے شعبوں میں ماہرین کے وفود کی سطح تبادلہ کرنے سے دوطرفہ تجربات سے استفادہ اور استعداد کار میں بہتری آئے گی، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں ایکسچینج پروگرامز کے اجراء سے دونوں ممالک کے عوام کو مزید قریب آنے کے بہتر مواقع میسر آئیںگے۔ یمنی سفیر مطہّر الشعبی نے کہاکہ یمن پاکستان کی جانب سے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان نے ہمیشہ یمن کی مشکلات کا ادراک کیا اور یمنی عوام کا ساتھ دیا، پاکستان میں ترقی کی بہتر رفتار اور نئے منصوبوں کا اجراء نہایت خوش آئند ہے، پاکستان میں ترقی کے عمل سے خطے اور مشرق وسطی پر مثبت اثرات ہونگے، چاہتے ہیں کہ پاکستان کے ساتھ پہلے سے موجود ثقافتی رشتے مزید مستحکم ہوں، پاکستان میں تعلیم کے شعبے میں ترقی اور بہتر مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ یمن کے سفیر نے ڈپٹی چیئرمین سرتاج عزیز کو یمن کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.