اسلامیہ کالج یونیورسٹی کی پراجیکٹ کمیٹی کااجلاس ،مختلف پراجیکٹ پرکروڑوں روپے خرچ کئے جائینگے

جمعرات 5 اکتوبر 2017 23:26

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2017ء)اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں مختلف پراجیکٹس پرکروڑوں روپے خرچ کئے جائینگے ان پراجیکٹس میں محمدعلی جناح لائبریری کی تعمیر،اومکس سنٹر،اکیڈمک بلاک اور سٹاف کیلئے رہائشی مکانات کی تعمیر شامل ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزاسلامیہ کالج پشاورکے کمیٹی روم میں پراجیکٹ کمیٹی کااجلاس وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر حبیب احمد کے زیرصدارت منعقد ہوا جس میں پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرنوشاد خان ، پروفیسر ڈاکٹر عنایت علی شاہ ،ڈاکٹرظہورجان،پراجیکٹ ڈائریکٹر انجینئرعبدالمتین،ڈائریکٹرز ٹرانسپورٹ ڈاکٹرامتیازاحمد،ڈائریکٹرسپورٹس عرفان اللہ مروت ،پروفیسر ڈاکٹرنثار احمد،تحسین اللہ لائبریرین نے شرکت کی۔