بریسٹ کینسر پر قابو پانے کے حوالے سے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا

منگل 10 اکتوبر 2017 13:11

بریسٹ کینسر پر قابو پانے کے حوالے سے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے، ڈاکٹر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2017ء) سابق سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ بریسٹ کینسر کا مرض جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ ہے‘ اس حوالے سے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ اکتوبر میں بریسٹ کینسر کا دن منایا جاتا ہے۔ پارلیمنٹ پر پنک لائٹس لگائی گئیں یہ قابل تعریف ہے تاہم اس سے زیادہ کی ضرورت ہے۔ سائوتھ ایشیا میں یہ بیماری سب سے زیادہ ہے اور پاکستان میں اس کی شرح زیادہ ہے۔ اس بارے میں توجہ دلائو نوٹس لایا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :