کینولا کی کاشت کا مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کیلئے محکمہ زراعت پنجاب سرگرم عمل ہے،ماہرین

منگل 10 اکتوبر 2017 16:44

لاہور۔10 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2017ء) کینولا کی کاشت پر بھاری سبسڈی کے اعلان کے بعد اس کی اہمیت اور افادیت اجاگر کرنے کے لیے مہم جاری ، ماہرین ،محقیقین ،کسان کے منتخب نمائندے ، اراکین اسمبلی ، محکمہ زراعت کے افسران کسانوں کو کینولا اگانے کی ترغیب دینے میں مصروف ہیں،علاوہ ازیںپنجاب کے مختلف اضلاع میں کینولا کی افادیت اور منافع بخش کاشت بارے کسانوں میں شعور اجاگر کرنے اور پیداواری ٹیکنالوجی کے بارے آگاہی فراہم کرنے کے لیے سیمینارز کا انعقاد کیا جارہا ہے،پنجاب میں 50 ہزار ایکڑ رقبہ پر کینولا کی کاشت کا ہدف حاصل کرنے کے لیے محکمہ زراعت سرگرم عمل ہے ۔

تیل دار اجناس کے فروغ کے لیے ہر سطح پر منصوبہ بندی کی گئی ہے ،کاشتکاروں میں کینولا کی کاشت میں اضافہ کے لیے ہر قسم کی معاونت کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

کینولا کی کاشت پر سبسڈی کی فراہمی پر کسانوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ اس مہم میں کسان جوش و جذبے سے شریک ہو کر بیداری کا ثبوت دے رہا ہے ۔کسان نے کینولا اگائو خوشحال ہو جائو مہم کا ناصرف خیر مقدم کیا ہے بلکہ اسے اپنی معاشی خوشحالی کا موثر ذریعہ بھی قرار دیا ہے ۔ اسی مہم کے سلسلہ میں 12 اکتوبر کو رحیم یار خان میں سیمینار منعقد ہو گا ۔اس سے قبل وہاڑی ،فیصل آبادا ور ملتان میں کامیاب سیمینار ز کا انعقاد ہو چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :