سینیٹ فنکشنل کمیٹی کم ترقی یافتہ علاقہ جات کا اے پی سی کے فیصلے کے مطابق مغربی روٹ پر ترجیحی بنیادوں پر کام شروع نہ کئے جانے پر شدید تحفظات کا اظہار
موجودہ حکومت کے دور میں مغربی روٹ پر کام شروع ہونے کی اُمید نہیں ، اراضی خریداری کیلئے 55 ارب درکار ، حکومت نے صرف 15 ارب روپے مختص کیے، حکومت کوئٹہ سے نئی سڑک کی بجائے کچلاک سے بائی پاس گزار کر 5 ارب کی بچت کر سکتی ہے، چیئرمین کمیٹی کے ریمارکس
منگل 10 اکتوبر 2017 20:45
(جاری ہے)
سینیٹر میر کبیر محمد شہی نے کہا کہ خضدار ، قلات میں سٹرک آبادی سے اُونچی تعمیر ہونے کی وجہ سے کاروبار اور ہائش کے مسائل ہیں ۔
سینیٹر اعظم خان موسیٰ خیل نے کہا کہ بلوچستان میں شاہرائوں پر کام میں تیزی لائی جائے ۔ سینیٹر ثمینہ سعید نے ہزارہ ایکسپریس وے پر ہری پور کے نزدیک این ایچ اے کے پل کے ایک حصے کے زمین بوس ہونے کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ چترال ڈویژن میں سٹرکوں کی تعمیر پر توجہ کی ضرورت ہے ۔ سینیٹر گیان چند نے تھر کول علاقے کو پاک چین اقتصادی راہداری کی حالیہ شمولیت کا معاملہ اٹھایا ۔ چیئرمین این ایچ اے نے بتایا کہ منصوبوں کی فنڈنگ چین نے کرنی ہے ۔ جیسے ہی چین کی حکومت فریم ورک معاہدے کی منظوری دے گی فنڈز آ جائیں گے ۔اس سال تمام منصوبوں پر کام شروع ہو جائے گا۔ نوکنڈی معاشخیل سڑک تعمیر ہونے سے گوادر تک رسائی میں کمی اور بین الاقوامی تجارت میں اضافہ ہوگا ۔ ڈی آئی خان ژوب کی 285 کلومیٹر حصے پر کام شروع ہے۔پاک چین اقتصادی راہداری کے متبادل روٹ کے حوالے سے بھی چین سے منظوری مل چکی ہے ۔ شاہراہ قراقرم پر ایک اور روٹ تیار ہوگا۔گلگت شندور بھی متبادل روٹ ہوگا ۔ لواری ٹنل ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہے ۔کلام ایکسپریس وے پر کام شروع ہے ۔ درہ آدم خیل کی مرمت کی جارہی ہے ۔ پشاور سے جامشورہ انڈس ہائی وے کو دوررویہ کیا جائے گا۔ ہزار ایکسپریس وے کے تین حصوں پر کام حتمی مراحل میں ہے ۔ بلوچستان میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات پر چیئرمین کمیٹی اورسینیٹر ز میر کبیر ، اعظم خان موسیٰ خیل کے سوال کے جواب میں چیئرمین این ایچ اے نے بتایا کہ موٹروے پولیس کے سات ہزار ملازمین نہ کافی ہیں بہت بڑے نیٹ ورک کیلئے موٹر وے پولیس میں بھرتیوں کیلئے 12 ہزار نئے اہلکاروں کی منظوری ہوگئی ہے ۔بھرتیاں تین سال میں مکمل ہونگی ۔کمیٹی نے ہدایت دی کہ کچلاک اور دوسرے حادثاتی علاقوں میں موٹروے پولیس کی تعداد بڑھائی جائے ۔ چیئرمین این ایچ اے نے بتایا کہ بلوچستان میں 14 ایمرجنسی رسپانس سینٹر بنائے جارہے ہیں جن میں ڈاکٹرز عملہ 24 گھنٹے موجود ہونگے اُمید ہے کہ یہ مراکز اسی سال مکمل ہو جائیں گے ۔کمیٹی نے سفارش کی کہ سینیٹ قائمہ کمیٹی کی مشاورت سے مراکز قائم کیے جائیں۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ایوان بالاء سے اتفاق رائے کے تحت منظو ر شدہ قرار داد میں سہراب سے کوئٹہ کیلئے 20 ارب ، کوئٹہ سے ژوب کیلئے 20 ارب اور ژوب سے یارک کیلئے خصوصی بجٹ کی منظوری کی سفارش پر ابھی تک عملدرآمد نہیں ہوا۔ اجلاس میں سینیٹر ز میر کبیر احمد محمد شہی ، مولانا تنویر الحق تھانوی ، ثمینہ سعید ، گیان چند ، اعظم موسیٰ خیل کے علاوہ سیکرٹری مواصلات و چیئرمین این ایچ اے اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.