لنڈی کوتل،آل خیبر ایجنسی والی بال ٹورنامنٹ اختتام پزیر،ٹرافی حمادشنواری کلب نے جیت لی

بدھ 11 اکتوبر 2017 18:25

خیبرایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2017ء)لنڈی کوتل،آل خیبر ایجنسی والی بال ٹورنامنٹ اختتام پزیر،فائنل میچ حماد شنواری کلب نے جیت کر ٹرافی اپنے نام کر لیا۔محکمہ کھیل و ثقافت فاٹا سیکرٹریٹ و خیبر ایجنسی کے تعاون سے حمزہ بابا سپورٹس گراونڈپر جاری والی بال ٹورنامنٹ جس میںایجنسی بھر سے 14ٹیموں نے حصہ لیا تھا اختتام پزیر ہوا ۔

فائنل میچ کے مہمان خصوصی ایجنسی سپورٹس منیجر راحد گل ملاگوری تھے فائنل میچ کا مقابلہ حماد شینواری کلب اور خاطر آفریدی کلب کے درمیان کھیلا گیا جس میں حمادشینواری کلب نے 3.1سے شکست دے کر میچ جیت لیا ۔ اس موقع پر فاٹا سپورٹس منیجر ایوب خان ،فاٹا والی بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری خورشید اقبال اور خیبر سپورٹس کلب کے صدر معراج الدین شینواری اور کثیر تعداد میںتماشائی موجود تھے اس موقع پر راحد ملاگوری نے کہا کہ اس قسم کے ٹورنامنٹ کا مقصد نہ صرف کھلاڑیوں کو سہولیات مہیا کرنا ہے بلکہ عوام کو تفریح کے مواقع بھی فراہم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ ہم ڈائریکٹر سپورٹس فاٹا محمد نواز خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ان کی ذاتی دلچسپی کیوجہ سے پورے فاٹا اور بالخصوص خیبر ایجنسی میں کھیلوں کی سرگرمیاں رواں دواں ہے ۔

(جاری ہے)

آخر میں ایجنسی سپورٹس منیجر نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور سپورٹس کیٹس تقسیم کئے ۔