کرپٹ لوگوں کااحتساب نہ ہونے دیاگیاتوپھردسمبرمیں ہم سڑکوں پرنکلیں گے ،عمران خان

ہمارامقصدکرپشن کاخاتمہ ہے ،آئندہ انتخابات میں کسی سے اتحادنہیں کریں گے ،ہماری حکومت ہوگی توہم آمدنی بڑھائیں گے اورخرچ کم کریںگے ،ہم الیکشن کاطریقہ کارسمجھ چکے ،صوبوں کے منصوبوں کیلئے وفاق مشکلیں کھڑی کرتی ہے ،ہمیں وفاق فنڈزنہیں دے رہا،نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 11 اکتوبر 2017 23:50

کرپٹ لوگوں کااحتساب نہ ہونے دیاگیاتوپھردسمبرمیں ہم سڑکوں پرنکلیں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2017ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ اگرکرپٹ لوگوں کااحتساب نہ ہونے دیاگیاتوپھردسمبرمیں ہم سڑکوں پرنکلیں گے ،ہمارامقصدکرپشن کاخاتمہ ہے ،آئندہ انتخابات میں کسی سے اتحادنہیں کریں گے ،ہماری حکومت ہوگی توہم آمدنی بڑھائیں گے اورخرچ کم کریںگے ،ہم الیکشن کاطریقہ کارسمجھ چکے ،صوبوں کے منصوبوں کیلئے وفاق مشکلیں کھڑی کرتی ہے ،ہمیں وفاق فنڈزنہیں دے رہا۔

بدھ کے روزنجی ٹی وی سے گفتگومیں انہوںنے کہاکہ وزیراعظم ہاؤس کے ایک دن کاخرچہ26لاکھ روپے ،حکومت میں آکرآمدنی بڑھائیں گے اورخرچ کم کریں گے ،جب خرچ کم ہوگااورعوام کاپیسہ عوام پرخرچ ہوگاتوعوام ٹیکس دیں گے ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کے عوام فنڈززیادہ اورٹیکس کم دیتے ہیں ،ملکی معیشت تباہ ہورہی ہے ،ورلڈبینک اورآئی ایم ایف اسحاق ڈارسے بات کرنے کوتیارنہیں ۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈارکوسپریم کورٹ کافیصلہ ماننے کوتیارنہیں ۔اسحاق ڈارآج بھی نااہل نوازشریف کووزیراعظم مانتے ہیں ۔عمران خان نے کہاکہ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سے نظام نہیں چل رہا،نوازشریف شاہدخاقان پراعتمادنہیں کرتے ،شاہدخاقان کے پاس موقع تھالیکن وہ یہ موقع ضائع کررہے ہیں ،نوازشریف کا300ارب روپے ملک سے باہرہیں ۔یہ منی لانڈرنگ کاپیسہ ہے اورپاکستان کاپیسہ ہے ۔

انہوںنے کہاکہ عدالتوں سے جتنی چھوٹ شریف خاندان کومل رہی ہے کسی اورکونہیں ملی ۔مجھے آج خوشی ہے کہ آج پاکستان کی نوجوان نسل میں شعورآگیا،مافیاکاوقت ختم ہوگیا،ہم دیکھ رہے ہیں کہ کرپٹ افرادکااحتساب نہ ہواتوہم پھرسڑکوں پرہوںگے ۔انہوںنے مزیدکہاکہ آئندہ عام انتخابات میں تبدیلی کی لہرآئے گی ،تبدیلی کے سامنے کوئی نہیں ٹھہرسکے گا،پولنگ اسٹیشن پرفوج ہوگی ،یہ لوگ دھاندلی سے جیتتے ہیں اب دھاندلی نہیں ہوگی ۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ کے پی میں دوسال میں میٹروٹرین کیلئے جگہ مانگ رہے ہیں لیکن نہیں مل رہی ،شہبازشریف ٹرین منصوبہ پہلے شروع کرتاہے اوراجازت بعدمیں مانگتاہے ،ان کوفوری اجازت مل جاتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہم آئندہ انتخابات میں کسی سے اتحادنہیں کریں گے ،پاکستان میں جمہوریت کبھی مستحکم نہیں رہی ،پارلیمنٹ میں چورڈاکواورکرپٹ لوگ بیٹھے ہیں ،سب نے پیسہ کمایا،وقت آنے پرہم بتائیں گے کہ ہمارااتحادکس کے ساتھ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :