قائم مقام سپیکر کا وفاقی وزیر برائے مواصلات اور وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کے ہمراہ ہزارہ موٹروے ایکسپریس وے کا دورہ
قائم مقام سپیکر کی این ایچ اے کو منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت
جمعرات 12 اکتوبر 2017 18:11
(جاری ہے)
اس موقع پر وفاقی وزیر برائے مواصلات ڈاکٹر حافظ عبدالکریم ،وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سر دار محمد یوسف اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے اعلیٰ حکام بھی موجو د تھے ۔
نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے اعلی حکام کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ میں قائم مقام سپیکر اور وفاقی وزرا کو بتایا گیا کہ منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے اور اس کو بروقت مکمل کرنے کے لیے 3سیکشنز میں تقسیم کیا گیا ہے اور یہ منصوبہ رواں سال دسمبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ بریفنگ کے شرکاء کو مزید بتایا گیا کہ اس منصوبے کا فیز 1جو برہان انٹر چینج سے حویلیاں تک محیط ہے اس کی لمبائی 59کلو میٹر ہے اور یہ 6لائنوں پر مشتمل ہے اور یہ منصوبہ 32ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہو گا ۔اس موقع پر مرتضیٰ جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت خیبر پختون خواہ میں ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کر وارہی ہے اور مواصلات کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے تر جیح بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے اور پورے ملک میں سڑکوں کا جال بچھایا جا رہاہے اور مواصلات کے نظام کو جدید طرز پر استوار کیا جا رہا ہے۔ قائم مقام سپیکر اور وفاقی وزرا نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی کارکردگی کو سر اہا۔ بعدازاں انہوں نے ہزارہ موٹروے ایکسپریس وے کے مختلف سیکشنز کا دورہ کیا اور کام کا جا ئزہ لیا۔اور منصوبے پر ہونے والے کام پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
وفاقی وزیرصنعت و پیداواررانا تنویرحسین 4 مئی کوایف پی سی سی آئی کا دورہ کریں گے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی
-
لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ
-
سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی
-
ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ ہی گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
-
پاکستان اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ
-
چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نمایاں اضافہ
-
زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.