کوہاٹ ، ٹریفک حادثات اور شہد کی مکھیوں کے حملے میںبچے سمیت تین افراد جاں بحق، ایک زخمی ،پولیس نے ڈرائیور ملزمان کو گرفتار
جمعرات 12 اکتوبر 2017 22:04
(جاری ہے)
اسی طرح ٹریفک کا ایک حادثہ کوہاٹ پنڈی روڈ پرپولیس ٹریننگ سکول ( RTW)کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر کے نتیجے میںاورکزئی ایجنسی سے تعلق رکھنے والا ابراہیم ولد عالم خان اور اسکا بیٹامصور خان شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر کوہاٹ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کے ڈی اے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاکر ابراہیم زندگی کی بازی ہار گیاجسکی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد اپنے آبائی علاقے اورکزئی ایجنسی کو روانہ کردی گئی جبکہ اسکے بیٹے مصور کوزخمی حالت میں ہسپتال داخل کرادیا گیا۔
حادثے کی اطلاع پر تھانہ محمد ریاض شہید پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور موٹر سائیکل ڈرائیور محمد عاقب ولد سعید خان ساکن حیات شہید کالونی کو حراست میں لیکر اسکے خلاف غفلت و بے احتیاطی سے موٹر سائیکل چلاتے ہوئے قتل باالسبب کے مرتکب ہونے کا مقدمہ درج کرلیا۔دریں اثناء کوہاٹ کے علاقہ میاں گان کالونی کے موضع اکبر آباد میں شہد کی مکھیوں کے حملے میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا ۔مقامی نوجوان عبدالقادر نے شہد توڑنے کیلئے جونہی چھتے میں ہاتھ ڈالا تو شہد کی مکھیاں اس پر حملہ آور ہوئیں اور اسے ڈنگ مارتے ہوئے بے ہوش کردیانوجوان کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا لیکن راستے میں ہی اسکی سانسیں تھم گئی اور وہ جان سے ہاتھ دھوبیٹھا۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزراء کا علامہ اقبال ایئرپورٹ کا دورہ ،مسافروں کو د ی جانیوالی سہولتوں کا جائزہ لیا
-
سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس سماعت کیلئے مقرر، فریقین کو نوٹس جاری
-
سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا مقدمہ سماعت کیلئے مقرر
-
طیبہ تشدد کیس، سابق جج راجا خرم، ان کی اہلیہ کی سزاں کیخلاف نظرثانی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
-
سرگودھا ،ایک ہی خاندان کے سات افراد کے قتل میں 50 سالہ تاجر نے اپنی دونوں بیویوں کو بچوں سمیت موت کے گھاٹ اتار کر خودکشی کر لی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید 145گیس کنکشنزمنقطع،49لاکھ سے زائد کے جرمانے
-
سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی چودہ سال سزا کالعدم قرار
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.