انتخابی قانون سے ختم نبوت کا حلف نامہ نکالنا کلیریکل غلطی نہیں ، سوچی سمجھی سازش تھی ،رانا ثنا اللہ
کو وزارت سے ہٹایا جائے ‘ سراج الحق نوازشریف کو بار بار حکومت کا موقع ملا مگر انہوںنے ایک بار بھی ملک و قوم سے وفاداری نہیں کی،پاکستان کے اسلامی تشخص کو کوئی نہیں چھین سکتا
ہفتہ 14 اکتوبر 2017 20:43
(جاری ہے)
جلسہ سے ضلعی امیر سید سجاد علی شاہ نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر علاقے کے سینکڑوں لوگوں نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔سراج الحق نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا اس کے اسلامی تشخص کو کوئی چھین نہیں سکتا ۔ قادیانیوں کو مسلمان قررا دینے والے رانا ثناء اللہ کو وزارت قانو ن سے فارغ کیاجائے کیونکہ ختم نبوت کے باغیوں کو بھائی کہنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہیں ۔
ملک میں استحصالی سودی معیشت اور طبقاتی نظام تعلیم ہے جو قومی یکجہتی کو پارہ پارہ کر رہی ہے ۔ ملک و قوم کے مسائل کا حل صرف اسلام میں ہے ۔ ہم ملک میں شریعت کا نفاذ اور قرآن کا نظام چاہتے ہیں ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ ملک پر 70سال سے ظالم جاگیردار اور وڈیرے قابض ہیں جو عالمی اسٹیبلشمنٹ کے مہرے ہیں اور امریکہ و برطانیہ سے ڈکٹیشن لیتے ہیں یہ صرف حکومت کرنے اور ملک لوٹنے پاکستان آتے ہیں ان کی تمام تر دلچسپیوں کا مرکز امریکہ اور برطانیہ ہیں ۔ ان کے تعلیمی ادارے ، ہسپتال اور کاروبار سب بیرون ملک ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہماری لڑائی نوازشریف اور کسی کی ذات سے نہیں ، ہم کرپشن کے خلاف لڑ رہے ہیں اور کرپشن کے خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتوں میں اکثریت جاگیرداروں اور وڈیروں کی ہے جو امریکہ کے اشاروں پر ناچتے ہیں اور پاکستان کے غریب عوام کو حقیر سمجھتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ میری ان سے نظریاتی لڑائی ہے اور یہ لڑائی ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ تک جاری رہے گی ۔انہوںنے کہاکہ انگریز کو رخصت ہوئے 70 سال ہو گئے ہیں لیکن ملک میں انگریز کا قانون ابھی تک چل رہاہے جو افسوسناک ہے ۔ ہم اسلام کا نظام عدل چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں سودی نظام چل رہاہے جس سے ملک میں بے برکتی ہے اور سود کی وجہ سے ہماری معیشت تباہ ہے۔ ملک قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اللہ نے سود کو اللہ اور رسولؐ سے جنگ قرار دیا یہ استحصالی اور لعنتی نظام ہے جو غریب سے خون پسینے کی کمائی چھین کر دولت مندوں کو دیتاہے ۔ یہاں امیر اور غریب کیے لیے تعلیمی ادارے الگ الگ ہیں امیر اور غریب میں یہ نظام خلیج کو وسیع کر رہاہے ۔ ہم بر سر اقتدار آکر ملک میں یکساں نظام تعلیم اور سود سے پاک معیشت لائیں گے ۔سینیٹر سرا ج الحق نے کہاکہ جن حکمرانوں نے ہماری بہن ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکہ کے حوالے کرکے قومی غیرت کو نیلام کیا وہ حکومت کے ایوانوں میں بیٹھے ہیں اس سے بڑھ کر قوم کی بدقسمتی کیاہوسکتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ نوازشریف کی طرح شاہد خاقان عباسی نے بھی امریکہ جا کر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے کچھ نہیں کیا ۔ پاکستان کے حکمران ضمیر فروشی کے ساتھ ساتھ دختر فروشی بھی کرتے ہیں ۔ عوام کو جاگناہوگا ،یہ پاکستانی عوام کے حکمران نہیں امریکہ کے مسلط کردہ اور اس کے آلہ کار ہیں جو ہمارا دین اور نظریہ چھین کر ہمیں لادینیت کی دلدل میں دھکیلنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ عوام ملک کی سلامتی چاہتے ہیں تو ان لٹیروں کے خلاف میدان میں نکلیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.