تھانہ نیلور پولیس کی کارروائی،دہرے قتل میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 23:19

تھانہ نیلور پولیس کی کارروائی،دہرے قتل میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2017ء) تھانہ نیلور پولیس کی کارروائی،دہرے قتل میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ملزم سراج ایک شادی میں دوافراد کو فائرنگ سے قتل کر کے فرار ہو گیا تھا جس پر ایس ایس پی ساجد کیانی نے متعلقہ پولیس کو ملزم کی جلد از جلد گرفتاری کے احکامات جاری کئے تھے تھانہ نیلور پولیس نے خصوصی کاوش کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ملزم نے شادی کی تقریب میں فائرنگ کر کے فراز اور وقار کو قتل کیا تھا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ایس ایس پی ساجد کیانی نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :