ایک وفاقی وزیر نے ن لیگ کو خیر آباد کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے: ہارون رشید کا دعوی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 14 اکتوبر 2017 22:59

ایک وفاقی وزیر نے ن لیگ کو خیر آباد کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے: ہارون رشید ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14اکتوبر2017ء) ہارون رشید کا دعوی ہے کہ ایک وفاقی وزیر نے ن لیگ کو خیر آباد کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف اور سینئر صحافی و کالم نگار ہارون رشید کا دعوی ہے کہ مسلم لیگ ن کے ایک وفاقی وزیر نے پارٹی کو خیر آباد کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تاہم وہ وزیر تاحال وزارت پر براجمان ہیں۔

(جاری ہے)

ہارون رشید نے اس حوالے سے مزید بتایا ہے کہ مذکورہ وفاقی وزیر نے پیغام دیا ہے کہ اگر انہیں گارنٹی دے دی جائے تو وہ فوری ن لیگ اور وزارت کو خیر آباد کہہ کر کسی اور سیاسی جماعت میں شامل ہو جائیں گے۔ تاہم ہارون رشید کی جانب سے اس وفاقی وزیر کا نام نہیں بتایا گیا۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ وفاقی وزیر ماضی میں ق لیگ کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :