بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو سگے بھائی جاں بحق

اتوار اکتوبر 12:10

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اکتوبر2017ء) بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ دشمنی کاشاخسانہ ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تحصیل گلی میں دو بھائی کسی کام کے لیے اپنے گھر سے نکلے تھے کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ کا نشانہ بنے، واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔لاشوں کو ڈی ایچ کیواسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔