شہروں کی طرف نقل مکانی کے رحجان میں اضافہ کی مشکلات اورچیلنجوں سے نمٹنے کیلئے حکومتی اقدامات کا سلسلہ جاری
وژن 2025میں مسائل ،مشکلات اورچیلینجوں سے نمٹنے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے ،وزارت منصوبہ بندی،ترقی واصلاحات
اتوار 15 اکتوبر 2017 12:11
(جاری ہے)
اس وقت پاکستان کے 9شہروں کی آبادی 10لاکھ سے زائد ہے جبکہ 75شہروں کی آبادی ایک لاکھ سے لیکر 10لاکھ کے درمیان ہے، شہری آبادی اوردیہی علاقوں سے شہروں کی طرف نقل مکانی سے کئی مشکلات اورمسائل سامنے آرہے ہیں جن میں نقل مکانی کرنے والے افراد کے رہائشی،سماجی اوراقتصادی مسائل بالخصوص شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق حکومت شہری آبادی اورشہروں کی طرف نقل مکانی سے پیدا ہونے والی مشکلات اورچیلینجوں سے بخوبی آگاہ ہے اوراس ضمن میں پیدا ہونے والے مسائل اورمشکلات سے نمٹنے کیلئے موثر انداز میں کام کررہی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ صرف پاکستان نہیں بلکہ دنیا بھر میں شہری آبادی اور شہروں کی طرف نقل مکانی میں اضافے کا رحجان جاری ہے ۔ایک جائزہ کے مطابق 2025تک ایشیاء اورافریقہ میں شہری آبادی کا تناسب مجموعی آبادی کے 60فیصد تک ہوجائیگا۔ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے شہری آبادی اورشہروں کی طرف نقل مکانی سے پیدا ہونے والی مشکلات اورچیلینجوں سے نمٹنے کیلئے وژن 2025کے تحت کئی اہداف مقرر کئے ہیں جن میں منصوبہ بند شہری آبادی کو یقینی بنانا، شہروں میں جدید بنیادی ڈھانچے کا قیام اورماحولیاتی لحاظ سے سمارٹ و ترقی یافتہ نئے شہروں کا قیام شامل ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کی چھٹی قومی خانہ و مردم شماری ملک بھر میں 15 مارچ سے 24 مئی کو منعقد ہوئی ۔ عبوری نتائج کے اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مجموعی آبادی 20 کروڑ 77 لاکھ 74 ہزار ہے جو کہ 1998ء میں 13 کروڑ 23 لاکھ 50 ہزار تھی جبکہ سالانہ شرح نمو 2.4 فیصد رہی ہے۔ صوبوں کے عبوری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کی آبادی 11 کروڑ 10 ہزار نفوس پر مشتمل ہے جبکہ سالانہ شرح نمو 2.13 فیصد ہے، سندھ کی آبادی 4 کروڑ 78 لاکھ 90 ہزار نفوس پر مشتمل ہے جبکہ سالانہ شرح نمو 2.41 فیصد ہے، صوبہ خیبرپختونخوا کی آبادی 3 کروڑ 5 لاکھ 20 ہزار نفوس پر مشتمل ہے جبکہ سالانہ شرح نمو 2.89 فیصد ہے، بلوچستان کی آبادی ایک کروڑ 23 لاکھ 40 ہزار نفوس جبکہ سالانہ شرح نمو 3.37 فیصد ہے۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.