خیبر پختونخوا کالجز میں ساتویں روز بھی اساتذہ کی ہڑتال جاری

پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کا کل بنی گالہ میں دھرنے کا اعلان

پیر 16 اکتوبر 2017 15:17

خیبر پختونخوا کالجز میں ساتویں روز بھی اساتذہ کی ہڑتال جاری
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) خیبر پختونخوا اور فاٹا کے کالجز میں ساتویں روز بھی ہڑتال جاری ، پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن نے کل منگل سے بنی گالہ میں دھرنا دینے کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی حکومت اور اساتذہ کے مذاکرات ناکام ہونے کے باعث خیبر پختونخواہ اور فاٹا کے کالجز میں پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کی ساتویں روز بھی ہڑتال جاری رہی جس کے باعث تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں اور طلبہ کو شدید پریشانی کا شکار کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، اساتذہ روزانہ کالج تو آتے ہیں لیکن کلاس نہیں لیتے جس کے باعث طلباو طالبات کا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے۔

دوسری جانب مطالبات منظور نہ کرنے کی صورت میں ایسوسی ایشن نے (آج) منگل 17 اکتوبر سے بنی گالہ میں دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کے ساتھ چند روز قبل اساتذہ کے مذاکرات میں صرف نجکاری واپس لینی کی یقینی دہانی کرائی گئی تھی تاہم وزیراعلی نے آپ گریڈیشن اور پروفیشنل الاونس دینے کا مطالبہ ماننے سے انکار کیا تھا۔