فیصل آباد میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اتار چڑھائو جاری

پیر 16 اکتوبر 2017 15:21

فیصل آباد16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء)فیصل آباد میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اتار چڑھائو جاری ہے جبکہ برائلر انڈوں کی قیمت میں اضافے کا رجحان بھی برقرار دیکھا جا رہا ہے جس کے باعث ایک ہفتہ میں برائلر انڈوں کی قیمت 90سے بڑھ کر 102روپے فی درجن تک پہنچ گئی ہے،فیصل آباد کی پولٹری مارکیٹ میں پیر کے روز برائلر مرغی زندہ 105روپے فی کلو جبکہ برائلر گوشت 150روپے فی کلو فروخت ہوا ،یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ایک ہفتہ سے برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے اور روزانہ کی بنیاد پر نرخ مقرر کئے جانے کے باعث مرغی کا گوشت 145روپے سے لے کر 170روپے فی کلو گرام کے درمیان گردش کر رہا ہے،دوسری جانب موسم کی تبدیلی اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے کے باعث فضاء میں خنکی بڑھنے سے انڈوں کے استعمال میں بھی اضافہ ہوا ہے۔