کپاس کی بہتر نگہداشت کیلئے عصری تقاضوں کے مطابق کیے گئے اقدامات خوش آئند ہیں، ماہرین

پیر 16 اکتوبر 2017 15:26

لاہور۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء)زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ کپاس کی بہتر نگہداشت کیلئے عصری تقاضوں کے مطابق کیے گئے اقدامات خوش آئند ہیں ،ان اقدامات کی وجہ سے کپاس کی پیداوار بہتر ہوئی ہے اور اس کی قیمت بھی زیادہ ملنے کا امکان ہے،ماہرین نے مزید کہا ہے کہ پنجاب میں کنسلٹنٹ گروپ اور سنٹرل کاٹن مینجمنٹ گروپ کے اجلاس باقاعدگی سے منعقد ہورہے ہیں،جن میں شریک زرعی ماہرین اور ترقی پسند کاشتکاروں کی آرا پر مبنی جدید سفارشات چھوٹے کاشتکاروں کی دہلیز تک پہنچانے کیلئے مقامی الیکٹرانک، ڈیجیٹل و پرنٹ میڈیا کو استعمال کیا جارہا ہے،نئی ابلاغی حکمت عملی کے تحت تمام دستیاب وسائل کو استعمال میں لاتے ہوئے کاشتکاروں کو مطلوبہ معلومات و زرعی ٹیکنالوجی کی فراہمی کیلئے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں،امید ہے کہ زرعی ماہرین اور کاشتکاروں کی مشترکہ کاوشوں سے کپاس کی بہتر نگہداشت سے فی ایکڑ پیداوار میںمزید اضافہ ہوگا جس سے کاشتکار خوشحال ہوں گے اور ملکی معیشت مستحکم ہو گی ۔