سیکیورٹی اور معیشت کو بہتر بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں ،ْوسائل بڑھیں گے تو سیکیورٹی معاملات بھی بہتر ہوں گے ،ْ اسحاق ڈار
ملکی برآمدات کو بڑھانے اور درآمدات کو کم کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے گئے ہیں، پہلی سہ ماہی کے دوران ملکی برآمدات میں 6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،ْ پہلی سہ ماہی میں ترسیلات زر میں بھی اضافہ ہوا ،ْحکومت پیداوار کو بڑھانے کے لیے کوشاں ہے ،ْ اپنے اخراجات کو مانیٹر کر رہی ہے ،ْ عالمی مالیاتی ادارے معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کو سراہتے ہیں ،ْاہداف کے حصول کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا ہوگی ،ْوفاقی وزیر کا خطاب
پیر 16 اکتوبر 2017 21:22
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ملکی برآمدات کو بڑھانے اور درآمدات کو کم کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے گئے ہیں، پہلی سہ ماہی کے دوران ملکی برآمدات میں 6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ پہلی سہ ماہی میں ترسیلات زر میں بھی اضافہ ہوا۔
اسحٰق ڈار نے کہاکہ پہلی سہ ماہی میں بجٹ خسارہ 324 ارب روپے رہا، براہ راست سرمایہ کاری میں 1.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، سیکیورٹی اور معیشت کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں، سیکیورٹی کے حوالے سے پاک فوج نے بہترین کام کیا، وسائل بڑھیں گے تو سیکیورٹی معاملات بھی بہتر ہوں گے جبکہ حکومت پیداوار کو بڑھانے کے لیے کوشاں ہے اور اپنے اخراجات کو مانیٹر کر رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ اس وقت مہنگائی کی شرح 4.16 فیصد ہے، معاشی چیلنجز سے نمٹنے کی پوری کوششیں کر رہے ہیں، 2013 میں حکومت کے دیوالیہ ہونے کی باتیں ہو رہی تھیں تاہم محصولات میں 4 برس میں اضافہ ہوا ہے اور پہلی سہ ماہی میں 765 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کیے گئے، فی کس آمدنی 1300 سے بڑھ کر 1632 ڈالر ہوگئی، اقتصادی ترقی کی شرح کو 3.7 سے 5.3 فیصد تک پہنچایا، جبکہ 480 ارب روپے کے گردشی قرضے ادا کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کو سراہتے ہیں ،ْاہداف کے حصول کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا ہوگی، زرمبادلہ کے ذخائر میں پریشانی والی کوئی بات نہیں جبکہ نومبر، دسمبر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیں گے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم سب نے مل کر پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے اور ایمان ہے کہ پاکستان عظیم ملک بنے گا۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.