14 ویں سٹیٹ بینک گورنر کپ انٹر بینک ریجنل کرکٹ ٹورنامنٹ 2017-18 کا افتتاح
ٹورنامنٹ میں فیصل آباد ریجن کے مختلف بینکوں کی 7 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ، فائنل 25 اکتوبر کو ہو گا ،افتتاحی میچ میں زرعی ترقیاتی بینک ٹیم کا شاندار کامیابی
پیر 16 اکتوبر 2017 21:47
(جاری ہے)
تاہم زرعی ترقیاتی بینک کے شاہد مظفر نے شاندار سنچری کی بدولت 13 ویں اوور میں ہی یہ سکور پورا کر لیا۔ میچ کے اختتام پر چیف مینجر سٹیٹ بینک وقاص کاشف باجوہ نے افتتاحی میچ کی فاتح ٹیم کے مین آف دی میچ زرعی ترقیاتی بینک کے محمد شاہد کو انعام سے بھی نوازا۔
رکٹ کا ذکر کرتے ہوئے چیف مینجر نے کہا کہ یہ کھیل عالمی سطح پر پاکستان کے سافٹ امیج کو نمایاں کرنے کیلئے بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی ورلڈکرکٹ چیمپئن شپ ٹرافی کے فائنل میچ کو دنیا کی نصف سے زیادہ آبادی نے براہ راست اور لاکھوںلوگوںنے بلواسطہ طورپردیکھا۔اس میچ کی وجہ سے لوگوں کو پاکستان کے بارے میں اچھی رائے قائم کرنے میں مدد ملی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس میچ کی وجہ سے پاکستانی برآمدات پر بھی مثبت اثرات ہوئے جبکہ عالمی سطح پر لوگوں میں پاکستان کی مصنوعات خریدنے کے رجحان میں بھی اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح اگر اس میچ کے مالی فوائد کو دیکھا جائے تو اس سے پاکستان کے بارے میں لوگوں کے بہت سے خدشات دور ہوئے جنہیں ہم اربوں ڈالرخرچ کر کے بھی دور نہیں کر سکتے تھے انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ سٹیٹ بینک کھیلوں اور خاص طور پر کرکٹ کی ہر سطح پر سر پرستی کر رہا ہے۔ ریجنل مینجر زرعی ترقیاتی بینک رزاق شاہد نے بتایا کہ بوہڑاں والی گرائونڈ میں جاری اس ٹورنامنٹ میں فیصل آباد ریجن کے مختلف بینکوں کی 7 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ٹورنا منٹ میں شامل کرکٹر کو ہر ممکن سہولتیں مہیا کی جار ہی ہیں جبکہ اس کا فائنل 25 اکتوبر کو ہو گا۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.