عراق : حکومتی فورسز نے کرکوک میں اہم تنصیبات پر قبضہ حاصل کرلیا
کرد جنگجوئوں کے زیر قبضہ ون فوجی اڈے، بابا گروگر آئل اینڈ گیس فیلڈ اور تیل کی ریاستی کمپنی کے دفاتر پر حکومتی اختیار بحال کر لیا گیا ہے، فوجی بیان کرکوک کے خلاف کارروائی ’ملک کے اتحاد کے لیے ضروری تھی جس کے اس ریفرنڈم کے بعد منقسم ہونے کے خطرہ تھا، وزیراعظم حیدر العبادی
پیر 16 اکتوبر 2017 22:14
(جاری ہے)
کردستان کی علاقائی حکومت نے اسے قانونی قرار دیا تھا۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وہ عراق میں تمام ہی فریقین سے رابطے میں ہیں تاکہ اس کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔
وزیرِ اعظم حیدر العبادی نے ایک بیان میں کہا کہ کرکوک کے خلاف کارروائی ’ملک کے اتحاد کے لیے ضروری تھی جس کے اس ریفرنڈم کے بعد منقسم ہونے کے خطرہ تھا۔‘بیان میں مزید کہا گیا کہ ’ہم تمام شہریوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہماری جانباز فورسز کے ساتھ تعاون کریں جو ہماری سخت ہدایات کے تحت ترجیحاتی بنیادوں پر تمام شہریوں کے تحفظ اور سالمیت اور امن کی بحالی کے لیے ہماری ریاستی تنصیبات اور اداروں کی حفاظت کر رہی ہیں۔‘اس سے قبل عراقی فوج نے اعلان کیا تھا کہ کے ون اڈے پر اس کی ایلیٹ یونٹ پھر سے تعینات کی جائے گی۔ یہ اڈہ کرکوک شہر سے شمال مغرب کی جانب پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔فوج کا مزید کہنا تھا کہ فوجی اہلکاروں نے فوجی ہوائی اڈے، پولیس سٹیشن، بجلی گھر اور متعدد صنعتی علاقوں سمیت کئی اہم سڑکوں، پلوں اور چوراہوں پر بھی قبضہ حاصل کر لیا ہے۔کردستان کی علاقائی سکیورٹی کونسل نے الزام عائد کیا ہے کہ بغداد کتی حکومت نے ان پر بلااشتعال حملہ کیا ہے اور یہ کہ پیشمرگہ کردستان اور اس کے لوگوں کے مفادات کا دفاع کرتی رہے گی۔پیش مرگہ کے ترجمان برگیڈیئر جنرل بہزاد احمد نے بتایا کرکوک کے شمال میں ہونے والی لڑائی میں متعدد لوگ مارے گئے ہیں۔ انھوں نے الزام لگایا کہ حکومت کی حامی فورسز نے کئی مکانات کو نذرِ آتش کیا اور کئی لوگوں کو ہلاک کیا ہے۔‘۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ، مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.