دھان کی بہترپیداوار کیلئے کھاد کا استعما ل تجزیہ اراضی کی بنیاد پرکریں ،زرعی ماہرین

منگل 17 اکتوبر 2017 13:39

سلانوالی۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء)زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ دھان کی منافع بخش پیداوار کے حصول کیلئے کھاد کا استعما ل ہمیشہ تجزیہ اراضی کی بنیاد پرکریں ،دھان کی بھر پور پیداوار حاصل کرنے کیلئے پنیری کی عمر 30سے 35دن ہونی چاہیے اور فی ایکڑ پودوں کی تعداد کم ازکم 1لا کھ 60ہزار ہونی چاہیے ،ڈی اے پی ،ایم او پی اور سونا بورا ن کا استعما ل پنیری کی منتقلی سی8سے 10دن بعد کریں، زرعی ماہرین نے کا شت کا رو ں کو تاکید کی ہے کہ زمین کی زرخیزی اور فصلوں کی ضرورت کے مطابق کھادوں کا استعما ل کیاجا ئے، بغیر تجزیہ اراضی سے کھادوں کا استعمال زیاد ہ فصل کے حصول کی راہ میں رکاوٹ ہے، اس لیے کسا ن کھادوں کا استعما ل ہمیشہ تجزیہ اراضی کی بنیاد پر کریں ۔