پنجابحکومت نے ہنر مند اور غیر ہنر مند ورکرز کی کم از کم اجرت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، بھٹہ خشت کی کم از کم اجرت کی وصولی یقینی بنانے کیلئے محکمہ لیبر کو ہدایات جاری

منگل 17 اکتوبر 2017 20:46

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) حکومت پنجاب نے ہنر مند اور غیر ہنر مند ورکرز کی کم از کم اجرت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے اور اس سلسلہ میں بھٹہ ہائے خشت کے ورکرز کی اجرت بھی مقرر کی ہے جس کے مطابق پتھیر کی کم از کم اجرت 1110روپے فی ہزاراینٹ،گٹکا اور ٹائلز کی اجرت 1311روپے فی ہزار،نکاسی والا کی اجرت280روپے فی ہزار،گدھے اور ریڑھی والے کی اجرت361روپے فی ہزار،مستری کی ماہانہ اجرت 18806روپے جلائی والا،بھرائی والا،کیری والا،صفائی والاکی ماہانہ اجرت 16097 روپے مقررکی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں محکمہ لیبرحکام کوعملدرآمدکے لیے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔