مخالفین کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، 6سالہ بچی سمیت 3 افراد زخمی

بدھ 18 اکتوبر 2017 11:00

قصور۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) مخالفین کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 2 افراد جاں بحق جبکہ 6سالہ بچی سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ سوڈیوال کے رہائشی بلوچ قوم سے تعلق رکھنے والے محمداسحاق ،منظور اور رمضان ودیگر اہل خانہ گھر میں موجود تھے کہ پرانی رنجش پر انکے مخالفیں ملزمان پہلوان ، رمضان ودیگرساتھی بدلہ لینے کی نیت سے انکے گھر میں گھس گئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی ، جس کے نتیجہ میں محمد اسحاق اور منظور موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ منظور کا بھائی محمد رمضان ،عبدالعزیز اور 6سالہ بچی مہوش گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے جنہیں علاج کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ۔

پولیس تھانہ الہ آباد مصروف کاروائی ہے ۔

متعلقہ عنوان :