گزشتہ الیکشن میں عوام سے کئے جانے والے وعدے پورے کردئیے،بیگم شاہدہ قدیر
بدھ 18 اکتوبر 2017 15:48
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عمران خان اور طاہرالقادری کو عدالت اشتہاری قرار دے چکی ہے وہ عدالت میں پیش نہیں ہورہے ہیں۔
میاں نوازشریف نے عدالت میں اپنے پورے خاندان سمیت پیش کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ قانو ن سے بالاتر کوئی نہیں۔ اپنے بیان میںمسلم لیگ(ن)اسلام آباد کی سنیئر رہنما بیگم شاہدہ قدیر نے مزید کہاکہ قائد میاں نوازشریف کو ایک بین الاقوامی سازش کے تحت اقتدار سے علیحدہ کیاگیا ہے۔بیرونی طاقتیں پاکستان کی تعمیر و ترقی برداشت نہیں کرسکتیں،گذشتہ 4سالوں میں پاکستان میں سی پیک سمیت جتنے ترقیاتی کام ہوئے وہ گذشتہ 60سالوں میں بھی نہیں ہوسکے۔ اپنے بیان میں بیگم شاہدہ قدیر نے مزیدکہاکہ میاں نوازشریف کی قیادت میں ملک میں ترقی ہوئی ہے، انہیں اقتدار سے باہرکرنا ایک بین الاقوامی سازش ہے جس میں ہمارے پاکستانی بھی شامل ہیں جو ملک میں ترقی ، امن اور بڑھتی ہوئی معیشت کو برداشت نہیں کرسکتے،پاکستان دشمن عناصر اتنایادرکھیں کہ پاکستان میں اب ادارے مضبوط ہوگئے ہیں اب ان کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔بیگم شاہدہ قدیر نے کہاکہ پاکستانی عوام پنجاب،سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان کا موازنہ کرلیں2018ء کے الیکشن میں ایک بارپھر کارکردگی کی بنیاد پر پاکستانی عوام کامیاب کرے گی اور مسلم لیگ بھاری اکثریت سے حکومت بنائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.