حکومت پنجاب کھیلوں کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے ‘چیئر مین ضلع کونسل رانا سکندر حیات خاں
ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے بھرپور اظہار کا موقع میسر آئے گا ‘تحصیل اور ضلعی سطح پر ٹیموں کے انتخاب میں صرف اور صرف کارکردگی کو دیکھا جائیگا ‘غیر جانبداری سے اچھی کارکردگی کا مظاہر ہ کرنیوالے منتخب کھلاڑیوں کی بھرپور سرپرستی کی جائیگی اور انہیں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر متعارف کروایا جائیگا‘شہبازشریف سپورٹس کمپلکس قصور میں ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں کرکٹ کے انڈر 13اور 16کھلاڑیوں کے دو روزہ کیمپ کے دورہ کے موقع پر گفتگو
بدھ 18 اکتوبر 2017 17:18
(جاری ہے)
اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن رانا شہزاد اقبال خاں ‘سرپرست اعلیٰ رانا سعید اختر ‘جوائنٹ سیکرٹری محمد ندیم بٹ ‘جنرل سیکرٹری ریڈ کریسنٹ جمیل احمد خاں کرکٹ ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداران اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
دو روزہ کیمپ میں 200سے زائد کھلاڑیوں کے ٹرالز لئے گئے۔اس موقع پر صدر کرکٹ ایسوسی ایشن رانا شہزاد اقبال نے بتایا کہ اس کیمپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے انڈر13اور انڈر 16کے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائیگا جنہیں بعد ازاں پی سی بی کی جانب سے منعقدہ ٹورنامنٹس میں ضلع قصور کی نمائندگی دی جائیگی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین ضلع کونسل رانا سکندر حیات خاںنے کہا کہ حکومت پنجاب کھلاڑیوں کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے جامع حکمت عملی پر کام کر رہی ہے ۔حکومتی ہدایات پر منعقد کیا جانیوالا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس میں میرٹ اور صرف میرٹ کی بنیاد پر منتخب شدہ کھلاڑیوں کا انتخاب کر کے انہیں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع فراہم کیا جائیگااس سلسلے میں ضلعی حکومت ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ بھرپور تعاون کریگی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھیل انسانی صحت کی بہتر نشو و نما اور نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے محفوظ رکھنے کا بہتر ین ذریعہ ہیں ۔صوبائی حکومت نے موجودہ وقت میں باصلاحیت کھلاڑیوں کو آگے لانے کیلئے میرٹ کی پالیسی اپنانے کا آغاز کیا ہے جس پر سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنایا جائیگا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.