فکشن نظریاتی روح سے نہیں بلکہ مزاج اور حسیات کی روح سے جنم لیتا ہے‘ محمد حمید شاہد
جمعرات 19 اکتوبر 2017 23:03
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میرے لیے فقط لکھنااور اس کے عمل سے حظ اٹھانا کبھی اہم نہیں رہا کہ میں تو زندگی کے بھیدوںکوکھولتے چلے جانے سے اور ہر تہہ کے اترنے پر بے پناہ حیرت یا شدید صدمے کے مقابل ہوجانے کو ہی تخلیقی عمل کی عطا سمجھتا آیا ہوں،میرے افسانے بھی انہی لمحوں کی دین ہیں ۔
انہوں نے کہا میں 23مارچ 1957کو پنڈی گھیب(اٹک) میں پیدا ہوا۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے زراعت اور بستانیت میں فاضل ہونے کے بعد زرعی ترقیاتی بنک سے عملی زندگی کا آغاز کیا۔ طالب علمی کے زمانے سے ہی تصنیفی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔ مجھے افسانہ نگار، ناول نگار اور نقاد کی حیثیت سے شناخت ملی۔ انہوں نے کہا کہ ہر فکشن کی دانش علمیت سے الگ اور اعلیٰ ہوتی ہے۔ فکشن نظریاتی روح سے نہیں بلکہ مزاج اور حسیات کی روح سے جنم لیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تخلیقی عمل میں خیالات کی برتری اسے ناقص کرتی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد قاسم بگھیو ، چیئرمین ، اکادمی ادبیات پاکستان نے کہا کہ محمد حمید شاہد کا شمار نمائندہ افسانہ نگاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے فکشن کے ساتھ ساتھ فکشن کی تنقید پر بھی بہت کام کیا ہے۔ ان کی افسانوں ، ناولوں اور تنقید کی متعدد کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محمد حمید شاہد کا اسلوب بیان انفرادیت کا حامل ہے ۔ انہوں نے اپنے افسانوں میں سیاسی اونچ نیچ اور ملکی صورتحال کو بڑی خوبصورتی سے اپنے فن پاروں میں لکھا ہیا۔نہوں نے کہا کہ اکادمی کے لیے مختلف منصوبوں میں ان کی مشاورت حاصل رہی ہے۔ انہوں نے اکادمی کے لیے حال ہی میں نئے لکھنے والوں کے لیے رہنما کتاب’’افسانہ کیسے لکھتے ہیں‘‘ تحریر کی جس سے نئے لکھنے والوں کو بہت مدد ملے گی۔ رائٹرز کیفے کے زیر اہتمام اکادمی ادبیات پاکستان کا پروگرام ’’ میٹ اے رائٹر اوور اے کپ آف ٹی ‘‘ کے تحت محمد حمید شاہد کے ساتھ یہ تقریب اس سلسلہ کی چوبیسویں تقریب ہے اور اکادمی آئندہ بھی ادبیوں اوردانشوروں کے ساتھ اس طر ح کی ملاقات کا اہتمام کرتی رہے گی۔پروفیسر فتح محمد ملک،مسعود مفتی،ڈاکٹر احسان اکبر، کشور ناہید، محمد اظہار الحق ، پروفیسر جلیل عالی،علی اکبر عباس،حلیم قریشی،حفیظ خان،فریدہ حفیظ،وقار بن الہی، سرفراز شاہد،نسیم سحر،ضیاء الدین نعیم،قیوم طاہر،علی محمد فرشی، منظر نقوی، ڈاکٹر نجیبہ عارف،افشاں عباسی،شکیل جازب،واحد بزدار، منظور وسیریو،رحمان حفیظ ،محمد علی،ارشاد احمد ناشاد،اقبال افکار اور دیگرنے صاحب شام کے فن و شخصیت اوران کی ادبی خدمات پر روشنی ڈالی جب کہ ان کے قریبی احباب نے ان کی شخصیت کے حوالے سے گفتگو کی۔مزید قومی خبریں
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.