سکھر میں بھی ہندو اقلیت کی جانب سے دھرمی خوشی کا دن جوش و خروش کیساتھ منایا گیا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 23:06

سکھر۔19اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی ہندو اقلیت کی جانب سے دھرمی خوشی کا دن جوش و خروش کیساتھ منایا گیا، شہر کے مختلف مندرون ، دھرم شالہ مندر، ہنومان مندر، گئوں شالہ مندر، چند پیر مندر، سادھو بیلا، ماتا مندر، والس روڈ منگھا، رام مندر ،سمیت دیگر مندروں میں ہندو رسمیںادا کی گئیں اور پوجا پاٹ کی گئی، اس موقع پرملکی سلامتی کیلئے خواہشات کا اظہار کیا گیا، ہندو پنجایت کے مکھی ایشور لال و دیگر کا کہنا تھا کہ ہندو برادری کیلئے یہ دن بہت اہمیت کا حامل ہے، اس دن ظلم کو شکست اور سچ کی فتح ہوئی۔

متعلقہ عنوان :