چین انٹرنیٹ معیشت میں دنیا میں سرِ فہرست ، 4جی استعمال کرنیوالوں کی تعداد93 کروڑ
موبائل فون کے استعمال کی شرح100فی صد ، فائبر براڈبینڈ استعمال کرنیوالوں کی تعداد 27کروڑ، پانچ سالوں میں چائنہ ٹیلی کام نے مجموعی طور پر 5 کھرب چینی یوان کی سرمایہ کاری کی،صنعت اور مواصلات کی ترقی میں نمایاں پیش رفت ہوئی ،چین انٹرنیٹ کے حوالے سے طاقتور ملک کی تعمیر کو تیز کرے گا،چینی وزیر برائے صنعت اور مواصلات میاو یو
جمعہ 20 اکتوبر 2017 15:09
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مستقبل میں چین مینو فیکچرنگ اور انٹر نیٹ کے حوالے سے طاقتور ملک کی تعمیر کی کوشش کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں چین نے دنیا میں سب سے بڑے پیمانیپر انٹرنیٹ کو فروغ دیا ہے اور انٹرنیٹ کی ترقی کی رفتار کو تیز کرنے اور فیس کو کم کرنے میں ابتدائی پیش رفت حاصل ہوئی ہے ۔5جی کی تخلیق کو تیزی سے فروغ دیا جا رہا ہے ۔ انٹرنیٹ سے متعلق معیشت میں چین دنیا میں سرِ فہرست ہے۔ انہوں نے کہا گزشتہ کئی سالوں سے چین میں موبائل فون کے استعمال کی شرح سو فی صد کے قریب ہے ۔ موبائل فون صارفین کی تعداد ایک ارب اڑتیس کروڑ تک جا پہنچی ہے جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے ۔ان صارفین میں 4جی انٹرنیٹ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد ترانوے کروڑ ہے، یہ تعداد دنیا میں 4جی انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کا چالیس فیصد سے زائد ہے ۔ اس کے علاوہ براڈبینڈ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد تینتیس کروڑ ہے ۔ ان میں ستائیس کروڑ سے زائد افراد فائبر براڈبینڈ استعمال کرتے ہیں ۔ جو دنیا کاساٹھ فیصد سے زائد ہے ۔ مواصلات کی ترقی سے نہ صرف چینی شہروں میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے بلکہ چین کی دیہی آبادی کو روابط میں آسانی ہوئِی ہے۔ گزشتہ پانچ سالوں میں چائنہ ٹیلی کام نے مجموعی طور پر پانچ کھرب چینی یوان کی سرمایہ کاری کی اور بیشتر سرمایہ کاری براہ راست چین کے دیہی علاقوں میں کی گئی ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.