رائیونڈ تحصیل ہیڈکواٹرز ہسپتال کے بعد گنگارام ہسپتال میں لیبر روم کے باہر بھی راہداری میں بچے کی پیدائش
وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا ،ہسپتال کے ڈائریکٹر ایمرجنسی معطل ، سینئر پروفیسرز پر مشتمل اعلیٰ سطحی کمیٹی بنانے کا اعلان
جمعہ 20 اکتوبر 2017 15:57
(جاری ہے)
پیدائش کے تھوڑی ہی دیر بعد اس وقت پریشان کن صورتحال پیدا ہوئی، جب بچے کی سانس اچانک رک گئی، جس پر ایک نرس نے آکر بچے کی سانس بحال کی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لے لیا اور صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کو فوری ہسپتال پہنچنے کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ بھی طلب کر لی۔ شہباز شریف نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کر کے جامع رپورٹ پیش کی جائے اور ذمہ داروں کا تعین کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔واقعے کے فوری بعد صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق گنگا رام ہسپتال پہنچے اور ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر عبدالغفار کو معطل کرتے ہوئے سینئر پروفیسرز پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کر دیا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ واقعے کے ذمہ دار افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔انہوں نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ خاتون کل شام ہسپتال آئی تھی اوران کا چیک اپ کیا گیا تھا۔ آج بھی خاتون چیک اپ کے لیے ہسپتال آئی تو انہیں کچھ وقت دیا گیااور چہل قدمی کی ہدایت کی گئی ، خاتون چہل قدمی کے لئے گئی تھی کہ باہر بچے کی پیدائش ہو گئی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر ڈائریکٹر ایمرجنسی گنگا رام ہسپتال کو معطل کیا گیا ہے، تکنیکی طور پر بھی صورتحال دیکھ رہے ہیں۔ سینئر پروفیسرز کی ایک اعلی کمیٹی کے ذریعے تحقیقات کروائی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں گائنی کی ہزاروں خواتین آتی ہیں اور ڈاکٹر بہت کام کررہے ہیں لیکن مریضوں کو بھی چاہیے کہ وہ وقت پر آئیں ۔ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاںمحمود الرشید بھی واقعے کے فوری بعد ہسپتال پہنچ گئے اور متاثرہ خاتون کے اہل خانہ سے ملاقات کی ۔ انہوں نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں مریض بہت زیادہ ہیں اور بستر کم ہیں ، حکومت عوام کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔واضح رہے کہ 17 اکتوبر کو رائیونڈ کے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں بھی ڈاکٹر کی عدم موجودگی اور عملے کی جانب سے علاج معالجے سے انکار کے باعث ایک خاتون نے ہسپتال کے باہر فرش پر بچے کو جنم دیا تھا، جس کے بعد صوبائی انتظامیہ کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.