سیالکوٹ ،میڈیکل سٹور پر دوالینے کے لیے آنے والاسیکورٹی گارڈ حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق ہو گیا

جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:08

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) میڈیکل سٹور پر دوالینے کے لیے آنے والاسیکورٹی گارڈ حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسکہ کے موضع راجوکے کا رہائشی 35سالہ محمد کاشف ولد ثناء اللہ جو کہ سٹی ٹائون ایئرپورٹ پر سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے رہا تھا کہ گزشتہ روز علی الصبح لاری اڈہ پر واقع میڈیکل سٹور سے باہر نکلتے ہی سڑک پر گر گیا اورموقعہ پر ہی دم توڑگیا ریسکیو 1122 کے عملہ نے اسے فی الفور تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال سمبڑیال منتقل کردیا جہاں پر اس کے لواحقین نعش لے کر اپنے گائوں روانہ ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :