پاکستان مستقبل میں شعبہ تحقیق میں خطے کی نمائندگی کرے گا، پی ایس او آئی
اس سے ملک آگے بڑھے گا، انٹرنیٹ کی ترقی بہت اہم ہے،قومی ریاست کا اشاریہ مستقبل میلینیم پراجیکٹ کی طرف سے ایک کوشش تھی، اس سے ملک کے بدلتے ہوئے حالات کی پیمائش کی جا سکے گی، تغیرات میں بدلائوں قومی اور بین الاقوامی قوتوں کیلئے حالات کے بہتر یا بدتر ہونے کا تعین کرنے میں آسانی پیدا کرے گا، سٹیٹ آف فیوچر انڈکس ملکی سربراہان اور اداروں کیلئے باہمی ہم آہنگی سے فیصلے کرنے کیلئے راستے متعین کرے گا،سو سے زائد پاکستانی افراد نے رئیل ٹائم ڈیلف سٹڈی میں حصہ لیا،پی ایس او آئی افتتاحی مطالعہ فور سائیٹ لیب کی تقریب میں مقررین کا خطاب
ہفتہ 21 اکتوبر 2017 18:27
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہارہفتہ کو یہاں مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں پی ایس او آئی افتتاحی مطالعہ فور سائیٹ لیب کی تقریب میں مقررین نے کیا ۔ قومی ریاست کا اشاریہ مستقبل پی ایس او آئی افتتاحی مطالعہ فور سائیٹ لیب کی جانب سے منعقد کیا گیا ہے، جو کہ دلچسپی رکھنے والی کمیونٹی کے لیے سہولت کار پلیٹ فارم ہے۔
پاکستان سٹیٹ آف انڈکس آئندہ 10سالہ30مغیروںپر مشتمل ہے، جو اشارہ کرتا ہے کہ مستقبل بہتری یا زوال کی طرف جا رہا ہے، یہ 30سالہ رحجانا ت میں بہتری اور زوال سے ظاہر ہوتا ہے۔ یہ مغیر پچھلے 20سالہ مواد پر مبنی پیشن گوئی کرتا ہے جو کہ 10 سالوںمیں سے ممکنہ بہتر اور بد ترین کار کردگی کا جائزہ لیتا ہے۔ اس موقعہ پر پرویوش چوہدری ، بانی فور سائیٹ لیب اور فائونڈنگ ریذیڈینٹ آگاہی نے کہا کہ قومی مطالعہ کے ساتھ ، پاکستان مستقبل میں شعبہ تحقیق میں خطے کی نمائندگی کرے گا، جس کی وجہ سے ملک آگے بڑھے گا۔ افتتاحی رپورٹ میںبڑھتا ہوا رحجان اس بات کی دلیل ہے کہ انٹرنیٹ کی ترقی بہت اہم ہے۔قومی ریاست کا اشاریہ مستقبل میلینیم پراجیکٹ کی طرف سے ایک کوشش تھی، جس سے ملک کے بدلتے ہوئے حالات کی پیمائش کی جا سکے گی، تغیرات میں بدلائوں قومی اور بین الاقوامی قوتوں کیلئے حالات کے بہتر یا بدتر ہونے کا تعین کرنے میں آسانی پیدا کرے گا۔ڈاکٹر شاہد محمود ، شریک بانی فور سائیٹ لیب اور انٹریکٹو گروپ کے چئیر مین نے اس بات کو بھی نمایا ںکیا کہ کس طرح سے سٹیٹ آف فیوچر انڈکس ملکی سربراہان اور اداروں کیلئے باہمی ہم آہنگی سے فیصلے کرنے کیلئے راستے متعین کرے گا۔سو سے زائد پاکستانی افراد جن کا تعلق مختلف شعبہ ہائے زندگی سے ہے،ان افراد نے رئیل ٹائم ڈیلف سٹڈی میں حصہ لیا، اور20سے زائد مغیرات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، یہ تحقیق احساسات اور حساسیت معیار پر ہے جو کہ مستقبل کا تعین کرنے میں قلیدی کردار ادا کرے گی۔سہیل عنایت اللہ جو کہ یونیسکو میں مستقبل چئیر پر مزئین ہیں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاست ماضی کی بنیاد پر ہے، فوج کی حکمرانی اور جاگیردارانہ نظام کی بالادستی ہمیشہ توجہ کا مرکز رہی ہے۔ قومی ریاست کا اشاریہ مستقبل ہم سے سوال پوچھتا ہے کہ کیا پاکستان مستقبل میں توجہ کا مرکز بن سکتا ہے، کیا ہم اجتما عی مقصد کا تعین کر سکتے ہیں اور کیا اس مقصد کو نظریہ بنایا جا سکتا ہے۔ کیا سیاست کی بنیاد ۸۴۰۲ کو ذہن میں رکھ کر کی جا سکتی ہے نہ کہ ۸۴۹۱ کو۔ فور سائیٹ لیب کا مقصد اپنے ۵۲ سے زائد قومی اور بین الاقوامی پارٹنرز کے ساتھ مل کر مستقل بنیادوں پر ایک ایسا نظام وضح کرنا ہے جس میں قومی ، صوبائی، اور ضلعی سطح پر مستقبل کی متوقع ریاست کو ٹریک کرنے کی صلاحیت موجود ہو۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.