بھمبر میں ڈینگی اور ملیریا سے بچائو کیلئے مہم کامیابی سے جاری

اتوار 22 اکتوبر 2017 18:40

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2017ء) بھمبر میں ڈینگی اور ملیریا سے بچائو کیلئے مہم کامیابی سے جاری ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپور ڈاکٹر شہزاد غضنفر کی خصوصی ہدایت پر ملیریا کنٹرول پروگرام انچارج ملک ظفر نے ملیریا اور ڈینگی وائرس کے خاتمہ کیلئے بھمبر شہر اور گردو نواح کے علاقوں اور سکولوں میں ملیریا، ڈینگی بخار سے بچائو مہم کا آغاز کر دیا ہوا ہے اور ملیریا اور ڈینگی کے خاتمہ کیلئے کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

انچاج سیکٹرملیریا بھمبر ملک ظفر اور ان کی ٹیم نے گذشتہ روز جناح پبلک سکول موڑھا سدھا کا وزٹ کیا سکول کے تمام طلبا اور سٹاف کو ملیریا وائرس کے بچائو سے متعلق مختلف لیکچر دئیے، طالب علموں کو بتایا کہ اپنے ارد گرد کے ماحول کو اپنے گھروں کی طرح صاف ستھرا رکھیں گھریلوعمارتوں اور سکولوں کی کھڑکیوں میں جالیاں اور دروازوں پر جالیاں لگائیں تاکہ مچھروں کو گھروں میں داخل ہونے سے روک دیا جائے۔ اس کے علاوہ پوری آستین والے کپڑے پہنیں، مچھر لگائو لوشن اور میٹ کوائل کا استعمال کریں۔ پانی کے ٹینکوں کو اوپر سے کور کیا جائے۔ پودوں کو بروقت تراشا جائے اور اگر کسی کو ملیریا بخار کی شکایت محسوس ہو تو اپنے قریب (گورنمنٹ سنٹر) میں ٹیسٹ کیلئے تشریف لائیں۔

متعلقہ عنوان :