وزیراعلیٰ کاسینئر صحافی و نوائے وقت کے سپورٹس رپورٹر اشرف چودھری کے والد کے انتقال پراظہارافسوس

اتوار 22 اکتوبر 2017 20:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سینئر صحافی و نوائے وقت کے سپورٹس رپورٹر اشرف چودھری کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہارکیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی روح کو کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائی-