خضدار، موجودہ حکومت عوامی خدمت اور عوام کے اعتماد کو بحال کرنے کا جو عملی نمونہ پیش کیا ہے، آغا شکیل احمددرانی
اتوار 22 اکتوبر 2017 21:11
(جاری ہے)
اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سردار عزیز محمدعمرانی ، بشیراحمد جتک ، محمد صالح جاموٹ ،نصیراحمد موسیانی ،عید محمد ایڈوکیٹ ، نصراللہ شاہوانی ، شاہجہان عمرانی ، میر عبدالوہاب عمرانی ،عبیداللہ قمبرانی ودیگر بھی موجود تھے ۔ ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی نے کہاکہ تعلیم ، ہیلتھ ، بجلی ،پینے کے صاف پانی کی فراہمی ، سڑکوں کی تعمیر سمیت دیگر شعبوں پر وسیع پیمانے پر اقدامات کئے گئے ۔
اس ترقیاتی عمل میں شہر اور دیہی علاقوں میں برابری کی بنیاد پر کام کیئے گئے ،تعلیمی اداروں کا قیام جس انداز میں موجودہ حکومت میں عمل میں لایا گیا اس کی مثال ماضی کے ادوار میں کم ملتی ہے پرائمری اسکولز سے لیکر کالج یونیورسٹی تک تعلیمی ادارے قائم کیئے گئے ۔ بہت سارے شہروں میں بجلی بھی فراہم کی گئی ۔ کرخ کو بجلی فراہم کی گئی اور اس کے بعد تحصیل مولہ میں بجلی منصوبے کی منظوری دیدی گئی ہے ۔ شہر سے دور دراز علاقوں میں بجلی منصوبے کی فراہمی موجودہ حکومت کے قابل و احسن اقدامات میں سے ہیں جس کا فائدہ عوام کو بھر پور اندا زمیں ملے گا انہوںنے کہاکہ قبل ازیوں کروڑوں روپے کی خطیر رقم سے تحصیل مولہ کے عوام کو شمسی توانائی کے ذریعے بھی روشنی فراہم کی گئی ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی سرپرستی میں عوامی خدمت کا یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہیگا اور آئندہ انتخابات میں بھی کار کردگی کی بنیاد پر حصہ لیں گے ۔مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.