قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی کی ایشیاء ہاکی کپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف
پیر 23 اکتوبر 2017 16:15
(جاری ہے)
اجلاس میں نیشنل انٹرن شپ پروگرام کا معاملہ زیر بحث لایا گیا۔ اجلاس میں فیفا کی جانب سے فٹ بال فیڈریشن پر پابندی کا معاملہ زیر غور آیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیر زادہ نے کہا کہ فیفا کے معاملہ پر وزیراعظم سے وقت لیا ہے، پاکستان میں فٹ بال کا ٹیلنٹ ضائع نہیں ہو نا چاہئے۔
ریاض پیرزادہ نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ آنے پر خود فیفا میں جاؤں گا، فیفا کو خود بتاوں گا کہ کھیل میں حکومت کی مداخلت نہیں ہے۔ فٹ بال فیڈریشن نے فیفا سے ملنے والا فنڈ فٹ بال پر خرچ نہیں کیا، فیفا کو خط لکھا تھا کہ آپ کا دیا فنڈ وکلاء کی فیسوں میں جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فٹ بال فیڈریشن نے ایک روپے کے فنڈ کا بھی آڈٹ نہیں ہونے دیا۔اجلاس میں پاکستان سپورٹس بورڈ حکام کی طرف سے ہاکی فیڈریشن اور ایشیئن گیمز سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ حکام کی جانب سے ایشیئن گیمز 2018ء میں درپیش مشکلات سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔ حکام نے بتایا کہ ورلڈ چیمپیئن کھلاڑیوں کو روزگار فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں، سنوکر فیڈریشن کا سالانہ بجٹ 60 لاکھ ہے، سنوکر فیڈریشن کی گرانٹ 30 لاکھ سے کم کرکے 15 لاکھ کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فنڈز کم ملتے ہیں، آدھی رقم انتظامی اخراجات پر خرچ ہو جاتی ہے۔ اجلاس میں پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر فیڈریشن کے معاملات بھی زیر بحث آئے۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر کے چیئرمین عالمگیر شیخ نے اجلاس کو بتایا گیا کہ 7 کھلاڑی نیشنل بنک سے کھیل رہے ہیں، مالی حالات کسی بھی کھلاڑی کے اچھے نہیں ہیں، درخواست کی تھی کہ اگر سپورٹس بورڈ میں دو کمروں کے ہال مل جائیں، کراچی سندھ اور دیگر علاقوں کے لڑکے یہاں آ کے کھیل سکتے ہیں۔ وزیر کھیل نے چیئرمین بلیئرڈ اینڈ سنوکر کو کمرے دینے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ اچھا ہے سپورٹس بورڈ جتنا یوٹیلائز ہو گا اتنا ہی صاف ہوگا۔ اجلاس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سینئر نے کہا کہ ہاکی میں بہتری کیلئے نیشنل ہاکی ٹریننگ سینٹر کا قیام عمل میں لایا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.