رضا ربانی نے وقفہ سوالات کے دوران مختلف وزارتوں سے متعلق سوالات کے جواب نہ آنے کی تحقیقات کا حکم دیدیا

بدھ 25 اکتوبر 2017 19:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2017ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے وقفہ سوالات کے دوران مختلف وزارتوں سے متعلق سوالات کے جواب نہ آنے کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ارکان کے مختلف وزارتوں سے متعلق سوالات کے جواب نہ آنے پر انہوں نے سینیٹ سیکرٹریٹ کوحکم دیا کہ وہ اس بات کی تحقیقات کرے کہ جواب نہ آنے کی وجوہات کیا ہیں۔

متعلقہ عنوان :