پاکستان سے پولیو کا جلد مکمل خاتمہ کرتے ہوئے ایک نئی تاریخ رقم کرنے کے قریب ہیں،ڈپٹی کمشنر بالاچ عزیز
جمعہ 27 اکتوبر 2017 22:57
(جاری ہے)
کیونکہ ہم پولیو کے خلاف جاری جنگ کے حتمی مرحلے میںداخل ہوچکے ہیں۔اور اس جنگ میں بطور ایک قوم لاکھوں باہمت فرنٹ لائن ورکرز،والدین،ڈاکٹرز،علماء کرام،قبائلی عمائدین،سیاسی تنظیمیں،مسلح افواج اور سیکورٹی اہلکاروں سمیت میڈیا کے نمائندوںکاکردار قابل فخر ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بد قسمتی سے کوئٹہ اور قلعہ عبداللہ سمیت ضلع پشین کے نکاسی آب کے نمونہ جات کے جائزے میںپولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف افسوس ناک ہے۔ جبکہ قوم انتہائی تشویش کے ان اضلاع میں بہترین کار کردگی اور نتائج فراہم کرنے کے لئے صحت محافظوں کے عزم و حوصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ صحت کے ضلعی آفیسر مقبول احمد کاکڑ نے کہا کہ ضلع سے پولیو کے اس موذی مرض کے خاتمے کے لیے مہم کو بہتر بنانے کے لیے علما ء کرام ، قبائلی عمائدین اور معتبرین کی مدد لی جارہی ہے ۔ کیونکہ اس موذی وائرس کی وجہ سے ایک بچے کی جان کو خطرات تمام بچوں کی جانوں کو خطرات کے مترادف ہے۔اس لئے مکمل تدارک کے لئے ہر بچے تک رسائی کو یقینی بنانا ہو گا۔چھوٹے چھوٹے مسائل سے بطریق احسن نمٹتے ہوئے تمام بچوں تک رسائی کو ممکن بنا رہے ہیں۔عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل اسٹاف آفیسر ڈاکٹر محمد یوسف نے کہا کہ بچوں کا پولیو کے حفاظتی قطرے پینے سے محروم رہ جانا ہمارے پروگرام کی راہ میں دور حاظر کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔جسکی خاص وجہ نقل مکانی کرنے والے گھرانے ہیں۔جبکہ انہیں ٹرانزٹ پوائنٹس پر حفاظتی قطرے پلا دیئے جاتے ہیں۔یونیسف کے سی بی وی منیجر حاجی محمد عمران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2014سے اب تک پولیو کیسز کی تعداد میں 98 فیصد تک کمی لانا انہی تربیت یافتہ صحت محافظین کے محنت اور لگن کا نتیجہ ہے۔اور انکی لازوال جدوجہد کے قابل رشک ثمرات مرتب ہوئے ہیں۔ضلع کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب بھی پولیوسے محفوظ پاکستان کے لئے کوشاںصحت محافظ آپکے دروازے پر آئیںتو انہیں ہر بار بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کے عمل کو یقینی بنانے میں بھر پور تعاون فراہم کریں۔تقریب کے آخر میں بہترین کارکردگی کے حامل ورکرزاور آفیسرز کواسناد اور شیلڈسے نوازا گیا۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.