نوازشریف کی اہلیہ بیمار ہیں،اس لیے وہ مجبوراً لندن گئے ہیں،اگر دو یا تین لوگ لندن جارکر میٹنگ کرلیں تو کیا قیامت ہے،سیاست میں اتار چڑھائو آتا رہتا ہے،مستقل مزاج لوگ ہمیشہ کامیاب ہوتے ہیں

وفاقی وزیر ہاوسنگ اینڈ ورکس اکرم خان دورانی کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 30 اکتوبر 2017 17:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر ہاوسنگ اینڈ ورکس اکرم خان دورانی نے کہا ہے کہ نوازشریف کی اہلیہ بیمار ہیں،اس لیے وہ مجبوراً لندن گئے ہیں،اگر دو یا تین لوگ لندن جارکر میٹنگ کرلیں تو کیا قیامت ہے،سیاست میں اتار چڑھائو آتا رہتا ہے،مستقل مزاج لوگ ہمیشہ کامیاب ہوتے ہیں۔پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکرم دورانی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے ادارے نجکاری پر نہ جائیں،پی آئی اے کا مسئلہ مل بیٹھ کر حل کیا جائے۔

(جاری ہے)

مسائل افہام وتقسیم سے ہی حل ہوتے ہیںِِِ،ہر حکومت نے کوشش کی ہے کہ پی آئی اے کا علاج کرے،ہرحکومت نے پی آئی اے میں بے انتہا لوگوں کو بھرتی کیا ہے،انہوں نے کہا کہ تعلیم کے علاوہ حکومت کی کوئی ترجیحح نہیں ہونی چاہیے،حکومت کو چاہیے کہ قائداعظم یونیورسٹی کا مسئلہ فوری حل کرے ،انھوں نے کہا کہ نوازشریف کی اہلیہ بیمار ہیں اس لیے وہ مجبوراًلندن گئے ہیں،ملک کے حالات ٹھیک ہیں،سیاست میں اتارچڑھائو آتارہتا ہے،ن لیگ پر پہلے بھی سخت مواقع آئے ہیں،سیاسی لوگ اس کے عادی ہوچکے ہیں،انہوں نے کہا کہ مستقل مزاج لوگ ہمیشہ کامیاب ہوتے ہیں،اگر دو یا تین لوگ لند ن جاکر میٹنگ کرلیں تو کیا قیامت ہے۔

متعلقہ عنوان :